ETV Bharat / sports

سمیت ناگل کا تاریخی کارنامہ - buenos aires atp challanger tournament

ملک کے ابھرتے ہوئے ٹینس اسٹار سمیت ناگل نے ارجنٹینا میں بیونس آئرس اے ٹی پی چیلنجر کلے کورٹ ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کی ہے اور اسی کے ساتھ ہی وہ عالمی درجہ بندی میں بہترین مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

سمیت ناگل کا تاریخی کارنامہ
author img

By

Published : Sep 30, 2019, 9:54 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:07 PM IST

بھارت کے اسٹار ٹینس کھلاڑی سمیت ناگل نے فائنل مقابلے میں دنیا کے 166 ویں نمبر کے کھلاڑی ارجنٹینا کے فیکنڈو بیگنس کو مسلسل سیٹوں میں 4-6، 4-2 سے شکست دے کر خطاب پر قبضہ کیا۔

بھارتی کھلاڑی نے ایک گھنٹے 37 منٹ تک چلنے والے فائنل مقابلے میں ارجنٹینا کے کھلاڑی کو راست سیٹوں میں شکست دی۔

ناگل نے اس سے قبل سیمی فائنل میں عالمی درجہ بندی میں 108 ویں مقام کے حامل برازیل کے تھياگو دانو کو1-6، 0-6 سے شکست دی تھی۔

اس خطاب کے ساتھ ہی سمیت نے اے ٹی پی عالمی درجہ بندی میں 26 مقام کی چھلانگ لگا کر اپنے کریئر کے بہترین مقام پر پہنچ گئے ہیں سمیت ناگل اب 135 ویں مقام پر ہیں۔

سمیت ناگل گزشتہ ماہ یو ایس اوپن میں 20 گرینڈ سلیم خطاب فاتح سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر سے پہلے راؤنڈ میں پہلا سیٹ جیتنے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔

سمیت ناگل کے فائنل میچ کے دوران ارجنٹینا میں بھارت کے سفیر دنیش بھاٹیہ اور کافی تعداد میں بھارتی ناظرین بھی موجود تھے۔

ناگل جنوبی امریکی سرزمین پر کلے کورٹ پر خطاب جیتنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مرکزی وزیر کھیل كرن رجیجو نے ناگل کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

سمیت ناگل کے قلیل کریئر کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے، انہوں نے اس سے قبل سنہ 2017 میں بنگلور چیلنجرز ایونٹ بھی اپنے نام کیا تھا، یہ اس سیزن میں کسی بھارتی کھلاڑی کا پہلا اے ٹی پی چیلنجر خطاب ہے، ناگل بیونس آئرس اے ٹی پی چیلنجر خطاب جیتنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

سمیت ناگل کو حال میں بانجا لوکا چیلنجرز کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس مرتبہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی اور بیونس آئرس اے ٹی پی چیلنجرز میں خطابی جیت درج کی۔

اس جیت کے بعد سمیت ناگل اے ٹی پی کی تازہ ترین درجہ بندی میں 159 ویں نمبر سے 135 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

خطابی جیت کے بعد ناگل نے کہا کہ میں یہاں اکیلے آیا تھا، میرے ساتھ میرے کوچ اور ٹرینر بھی نہیں تھے، کوچ کے بغیر کھیلنا مشکل ہوتا ہے لیکن اب یہاں ٹرافی اٹھانا میرے لیے واقعی شاندار ہے اور مجھے خود پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اگلے ہفتے برازیل جانا ہے جہاں ایک اور چیلنجرز ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہے اس لیے میرے پاس اس فتح کا جشن منانے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے، مجھے اب بھی کافی محنت کرنے کی ضرورت ہے تا کہ میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کر سکوں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 4:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.