ETV Bharat / sports

ثانیہ مرزا کی فتوحات کا سلسلہ جاری - وائرس

ثانیہ اور اس کی شراکت دار سلوواکیہ کی اینڈریا کلیپک نے نادیا کچنیک اور لیوڈ مائلا کچنوک کی یوکرین کی جوڑی کو زبردست مقابلے میں شکست دے کر ٹوٹل اوپن ڈبلیو ٹی اے 500 ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے راہ ہموار کرلی ہے۔

ثانیہ مرزا کی فتوحات کا سلسلہ جاری
ثانیہ مرزا کی فتوحات کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 12:53 PM IST

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ٹوٹل اوپن ڈبلیو ٹی اے 500 نامی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے۔ کورونا وبا کے درمیان قطر میں یہ پہلا ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس میں بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک سال کے وقفے کے بعد کورٹ میں فاتحانہ واپسی کی ہے۔

ثانیہ مرزا کی فتوحات کا سلسلہ جاری
ثانیہ مرزا کی فتوحات کا سلسلہ جاری

ثانیہ نے اپنا آخری ٹورنامنٹ پچھلے سال دوحہ اوپن میں کھیلا تھا۔ ثانیہ اور اس کی شراکت دار سلوواکیہ کی اینڈریا کلیپک نے نادیا کچنیک اور لیوڈ مائلا کچنوک کی یوکرین کی جوڑی کو زبردست مقابلے میں شکست دے کر یہاں ٹوٹل اوپن ڈبلیو ٹی اے 500 ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین جوڑے کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ثانیہ مرزا کی فتوحات کا سلسلہ جاری
ثانیہ مرزا کی فتوحات کا سلسلہ جاری

ثانیہ کا 12 مہینے میں یہ پہلا مقابلہ تھا۔ اس نے آخری بار فروری 2020 میں دوحہ اوپن میں کھیلا تھا جس کے بعد کووڈ ۔ 19 کی وبا کے سبب پوری دنیا میں ٹینس مقابلے رک گئے تھے۔ ثانیہ خود رواں سال جنوری میں کورونا وائرس انفیکشن سے صحتیاب ہوئی ہیں۔ ثانیہ زچگی کی چھٹی کے بعد مسابقتی ٹینس میں واپس لوٹی تھی تو انہوں نے نادیا کے ساتھ جوڑی بنائی اور گزشتہ سال جنوری میں ہوبارٹ اوپن کا خطاب جیتا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.