ETV Bharat / sports

فیڈرر کی ومبلڈن میں 99 ویں جیت اور 17 واں کوارٹر فائنل - کوارٹر فائنل

گراس کورٹ کے بے تاج بادشاہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سال کی تیسری گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھی۔

راجر فیڈرر
author img

By

Published : Jul 9, 2019, 1:13 PM IST

انھوں نے پیر کے روز اٹلی کے ماتيو بینی ٹني کو مسلسل سیٹوں میں 6۔1، 6۔2، 6۔2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

دوسری سیڈ یافتہ آٹھ بار کے چیمپئن فیڈرر نے 17 ویں سیڈ بینی ٹني سے مقابلہ صرف ایک گھنٹے 14 منٹ میں جیت لیا۔

فیڈرر کی ومبلڈن میں یہ 99 ویں جیت ہے اور وہ 17ویں بار ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔ فیڈرر اب آل انگلینڈ کلب پر اپنی 100 ویں فتح حاصل کرنے سے ایک جیت دور رہ گئے ہیں۔

فیڈرر اور بینی ٹني کے درمیان یہ پہلا مقابلہ تھا اور اطالوی کھلاڑی کے پاس سوئس ماسٹر کے ماسٹر کلاس کا کوئی جواب نہیں تھا۔ اس جیت کے ساتھ فیڈرر کا اس سیشن میں 36۔4 کا ریکارڈ ہو گیا ہے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.