ETV Bharat / sports

نوواک جوکووچ ٹینس سیریز کا انعقاد کریں گے - ڈومینک تھیام

کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان سرفہرست ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ دنیا کے چند ٹاپ کھلاڑیوں کے ساتھ ٹینس سیریز کا انعقاد کریں گے۔

نوواک جوکووچ
نوواک جوکووچ
author img

By

Published : May 24, 2020, 9:10 PM IST

ٹینس سیریز بالكن علاقے میں 13 جون سے 5 جولائی تک منعقد کی جائے گی،کورونا کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارچ سے ہی ٹینس کے تمام ٹورنامنٹ ملتوی ہیں اور اگست سے پہلے شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔

جوکووچ سمیت چند دیگر کھلاڑیوں نے سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے کورٹ میں پریکٹس شروع کر دی ہے، اس دوران جرمنی اور امریکہ جیسے ممالک میں ناظرین کے بغیر نمائشی ٹورنامنٹ منعقد ہو چکے ہیں۔

جوکووچ نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایڈریا ٹور بالكن میں 13 جون سے پانچ جولائی تک منعقد کیا جائے گا، اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرانے پر مجھے انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔

آٹھ کھلاڑیوں کے اس ٹورنامنٹ میں عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود آسٹریا کے ڈومینک تھیام اور 19 ویں نمبر کے بلغاریہ کے گرگور دمتروو بھی حصہ لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.