گزشتہ روز اے ٹی پی کی تازہ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں نوواک جوکووچ پہلے مقام پرہیں۔
یاد رہے کہ یہ درجہ بندی میڈرڈ اوپن کے بعد جاری کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں اسپین کے رافیل ندال کو سیمی فائنل میں یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
میڈرڈ اوپن کے فائنل میں ستسپاس اور نوواک جوکووچ کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں ستسپاس کو شکست ہوئی تھی، اس میچ کے بعد ستسپاس کو دو درجہ بندی کا فائدہ ملا اور اب وہ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بارسلونا اوپن کے فاتح آسٹریا کے ڈومینک تھیم میڈرڈ اوپن کے سیمي فائنل میں باہر ہونے کے بعد اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر چار پر آ گئے ہیں اور وہ راجر فیڈرر سے صرف ایک مقام نیچے ہیں۔