شاراپووا نے سوشل میڈیا پر کہا کہ 'میں فرینچ اوپن سے ہٹ رہی ہوں، یہ فیصلہ لینا آسان نہیں تھا لیکن مجبوری کے سبب یہ فیصلہ لینا پڑا'۔
شاراپووا نے مزید لکھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ میں پریکٹس کے لیے کورٹ پر آگئی ہوں اور آہستہ آہستہ کندھے کی چوٹ سے صحتیاب ہونے کی کوشش کر رہی ہوں، میں پیرس کو بہت یاد کروں گی۔
واضح رہے کہ دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی نے جنوری 2019 کے بعد سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا ہے اور فروری میں ان کے کندھے کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
شاراپووا پانچ بار گرینڈ سلیم فاتح ہے اور انہوں نے سنہ 2012 اور 2014 میں فرینچ اوپن کا خطاب جیتا تھا جبکہ گزشتہ سیز میں وہ کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں۔
فرینچ اوپن 26 مئی سے شروع ہونے والا ہے۔