ETV Bharat / sports

لیانڈر پیس مکسڈ ڈبلز میں بھی باہر - لیانڈر پیس

ملک کے سب سے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی لیانڈر پیس کا سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ میں سفر ختم ہو گیا ہے، جبکہ دوج شرن نے مردوں کے ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

لیانڈر پیس
author img

By

Published : Jul 5, 2019, 9:45 PM IST

مردوں کے ڈبلز سے باہر ہو چکے پیس مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں بھی ہار گئے، پیس اور ان کی جوڑی دار آسٹریلیا کی سمانتھا استوسر کو برطانوی ڈبلز آئیون هوئت اور ایڈین سلوا نے ایک گھنٹے 42 منٹ میں 4-6، 6-2 اور 4-6 سے شکست دی۔

دوسری جانب دوج شرن اور ان کی برازیلی جوڑی دار ماركسلو ڈیمولنر نے بیلجیئم کی جوڑی سنڈر گلے اور جوران وليگن کو تین گھنٹے ایک منٹ تک چلنے والے سخت مقابلے میں 6-7، 7-5،6-7، 4-6 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔

دوج شرن رواں برس آسٹریلين اوپن کے پہلے اور فرینچ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں باہر ہو گئے تھے لیکن ومبلڈن میں انہوں نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے، وہ گزشتہ سال ومبلڈن کے کوارٹر فائنل تک پہنچے تھے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.