سوشل میڈیا پر جانکاری دیتے ہوئے نشیکوری نے کہا کہ 'میں فلوریڈا میں تھا اور میں کورونا سے متاثر ہوگیا ہوں۔
نشیکوری نے پیر کو ویسٹرن اور ساؤدرن اوپن کے لئے نیویارک جانے کا ارادہ کیا۔ یہ ٹورنامنٹ عام طور پر سنسناٹی میں کھیلا جاتا ہے لیکن کووڈ 19 کے تناظر میں اسے نیویارک میں یو ایس اوپن کے مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ دونوں ٹورنامنٹ فلشینگ میڈو کے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 'مجھے اس بار سنسناٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہونا ہوگا۔ میں صحت مند ہوں اور انفیکشن کی علامات کم ہیں لیکن احتیاط کے طور پر میں کچھ دن کے لئے مکمل تنہائی میں رہوں گا۔