ETV Bharat / sports

اٹالین اوپن کی شروعات 14 ستمبر سے - اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 ستمبر سے شروع ہوگا، اس دوران کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے۔

tennis
tennis
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 10:00 PM IST

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بیان میں یہ اعلان کیا کہ اٹالین اوپن عام طور پر مئی کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوتا ہے لیکن اس سال اسے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تقریباً چار ماہ آگے بڑھانا پڑا۔

اٹالین اوپن ملتوی ہونے سے قبل میڈرڈ اوپن بھی منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ اب اٹالین اوپن کا آغاز فرینچ اوپن سے دو ہفتے قبل منعقد کیا جا رہاہے۔

واضح رہے کہ فرنچ اوپن مئی میں منعقد ہونے والا تھا لیکن اسے بھی کورونا وائرس کی وجہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اٹالین اوپن کے اسپانسر نے کہا ہے کہ 'ٹورنامنٹ کو کووڈ 19 کے تناظر میں پروٹوکول کے ساتھ منعقد کیا جائے گا، جس میں لاکر روم سے لے کر کورٹ تک سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور وقتاً فوقتاً اس علاقے کو جراثیم سے پاک کرنا شامل ہے۔ ٹورنامنٹ 21 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

توقع ہے کہ اگلے سال اٹالین اوپن اپنے مقررہ وقت پر منعقد ہوگا۔ اگر اگلے سال وبا کا کوئی خطرہ نہیں ہے تو یہ 9 مئی سے شروع ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.