ETV Bharat / sports

'میں اس جیت سے حیران ہوں' - کوری کوکو گوف

ومبلڈن کے پہلے ہی راؤنڈ میں وینس ولیمس کو شکست دے کر گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ سے باہر کرنے والی کوری گوف نے کہا کہ وہ اس جیت سے حیران ہیں۔

کوری گوف
author img

By

Published : Jul 2, 2019, 5:07 PM IST

Updated : Jul 2, 2019, 7:55 PM IST

تجربہ کار امریکی کھلاڑی وینس ولیمس کو رواں برس کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن میں خواتین کے سنگلز زمرے میں پہلے راؤنڈ میں شکست دینے کے بعد 15 سالہ کوری کوکو گوف نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اتنی بڑی جیت درج کر پائیں گی۔

گوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ولیمس کو براہ راست سیٹوں میں 4-6، 4-6 سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ میچ ایک گھنٹہ 19 منٹ تک چلا۔

ڈبلیوٹی اے ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے گوف نے بتایا کہ 'میں بہت حیران ہوں، لیکن مجھے خوشی ہے کہ ومبلڈن نے مجھے وائلڈ کارڈ دینے کا فیصلہ کیا، میرا مطلب ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا ہو گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ظاہری طور پر مجھے بہترین ڈرا ملا، میں بہت خوش ہوں کہ میں ایسا کر پائی، وینس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میچ کے دوران وہ بہت اچھا کھیل رہی تھیں اور میں جب بھی ان سے ملی ہوں انہوں نے بہت اچھا سلوک کیا ہے۔

عالمی درجہ بندی میں 313 ویں نمبر پر موجود گوف نے شروعات سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہترین گراؤنڈ اسٹروكس لگاتے ہوئے خود سے 24 برس سینیئر اور تجربی کار کھلاڑی کو شکست دی۔

دوسرے راؤنڈ میں گوپف کا سامنا ماگدلینا رائبا ریكووا سے ہوگا جنہوں نے اپنے پہلے دور کے میچ میں آرينا سابالینكا کو شکست دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 2, 2019, 7:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.