ETV Bharat / sports

فیڈرر- نڈال کا اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کے انضمام کی تجویز - کورونا وائرس

ڈبلیو ٹی اے کی بانی بلی جین کنگ اور ٹینس کے آئکن کھلاڑی راجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے مرد ٹینس ادارے اے ٹی پی اور خاتون ٹینس ادارے ڈبلیو ٹی اے کے انضمام کی تجویز پیش کی ہے۔

federer-nadal's proposal for ATP and WTA regulation
فیڈرر-نڈال کا اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کے انظمام کی تجویز
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 8:53 PM IST

Updated : Apr 23, 2020, 9:26 PM IST

ریکارڈ 20 بار کے گرینڈ سلیم فاتح سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سب سے پہلے یہ پیشکش کی تھی۔ فیڈرر نے کہا کہ کیا میں پہلا شخص ہوں جو مرد اور خاتون ٹینس کو ضم کرنے اور ایک ساتھ ہونے کی تجویز دے رہا ہوں۔

یہ تجویز ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب عالمی وباء کی شکل اختیار کرنے والے کورونا وائرس كووڈ -19 کی وجہ سے دنیا بھر میں ٹینس سمیت تمام کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔ فیڈرر نے کہا کہ میں کورٹ پر مقابلہ کے انضمام کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہوں بلکہ میں دو اداروں (اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے) کے انضمام کے بارے میں بات کر رہا ہوں جو مرد اور خاتون پروفیشنل ٹور کا مل کر انتظام و انصرام کر سکیں۔

federer-nadal's proposal for ATP and WTA regulation
راجر فیڈرر

آئکن خاتون کھلاڑی کنگ نے فیڈرر کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس تجویز سے متفق ہوں اور میں اس بات کو سنہ 1970 کے شروع سے کہہ رہی ہوں۔ خواتین اور مرد ٹینس کے لیے ایک آواز، ٹینس میں میرا مقصد رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم ایک بات اٹھا رہے ہیں اور ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ مستقبل میں یہ ممکن ہو سکے۔

اسپین کے نڈال نے کورٹ پر اپنے حریف فیڈرر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں۔ جیسے ہی ہم اس عالمی بحران سے باہر نکلتے ہیں تو ہم دیکھنا چاہیں گے کہ مرد اور خاتون ٹینس کی یونین ایک تنظیم کے طور پر کام کریں۔

فیڈرر اور نڈال کا خیال ہے کہ ٹینس اپنے انضمام سے کورونا لاک ڈاؤن پر مضبوط ہو کر نکلے گا۔ ٹینس اس وقت مکمل طور بند ہے، ومبلڈن کو دوسری عالمی جنگ کے بعد سے پہلی بار منسوخ کیا گیا ہے جبکہ فرانسیسی اوپن کو ستمبر کے آخر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 23, 2020, 9:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.