میراتھن مین کے نام سے مشہور دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے پانچویں سیڈ یونان کے استیفنوس ستسپاس کے سخت چیلن پر اتوار کی رات چار گھنٹے گیارہ منٹ میں 6-7, 2-6, 6-3, 6-2, 6-4 سے قابو پاتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرینچ اوپن کا خطاب جیت لیا۔
جوکووچ کا یہ 19واں گرینڈ سلیم خطاب ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ تمام گرینڈ سلیم دو دو بار جیتنے والے اوپن راونڈ کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
جووکوچ نے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے لارینجوموسیٹی کو پہلے دو سیٹ میں شکست دینے کے بعد واپسی کرتے ہوئے پانچ سیٹوں میں، سیمی فائنل میں تیسری سیڈ اور 13 بار کے چیمپئن اسپین کے رافیل نڈال کو پہلا سیٹ ہارنے کے بعد چار سیٹوں میں اور فائنل میں پانچویں سیڈ ستسپاس کو پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے پانچ سیٹوں میں شکست دی۔