آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اسپین کے رافیل نڈال نے حریف کھلاڑی کروشیا کے ڈی جیرے کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں فتح حاصل کرکے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ میچ میں نڈال کی جیت کا اسکور 3-6، 4-6 اور 1-6 رہا۔
ویمنز سنگلز میں دفاعی چمپیئن امریکہ کی صوفیا کینن نے آسٹریلیا کی میڈیسن اینگس کے خلاف 5-7 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک دیگر میچ میں امریکہ کی جیسیکا پیگیولا نے سابق چیمپیئن وکٹوریا آرزیرینکا کو اپ سیٹس شکست دی۔ جیسیکا کی جیت کا اسکور 5-7 اور 4-6 رہا۔