میلبورن: روڈ لیور ارینا میں کھیلے گئے آسٹریلیائی اوپن کے پہلے راؤنڈ میچ میں روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شاراپوا کو کروشیا کی ڈونا ویکک نے 6-3 6-4 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا راستہ دکھایا۔
سابق آسٹریلین اوپن چیمپیئن واپسی کے بعد سے صرف ایک مرتبہ بڑے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ رسائی کی ہے، شاراپوا نے اپنے کھیل کے دوران ویکک کے سامنے 31 غلطیاں جب کہ ویکک نے 17 کیں۔
شاراپوا جو اس وقت عالمی نمبر میں 145ویں مقام پر ہیں مسلسل تین گرینڈسلیمز میچ ہار چکی شاراپوا کے کیریئر کا اب تک کا سب سے لمبا سلسلہ ہے۔
دوسری طرف آسٹریلیائی اوپن میں خواتین سنگلز کے بارے میں بات کریں تو امریکی اسٹار ٹینس پلیئر میڈیسن کیز نے 57 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں روس کی دریا کاستکینا کو 6-3 ، 6-1 سے شکست دی۔ کیز اور ڈاریا کا یہ میچ میلبورن ایرینا میں جاری تھا۔