ساتویں سیڈ جرمنی کے الیکزینڈر جیورو اور چوتھی سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے بدھ کو اپنےاپنے مقابلے جیت کر سال کےپہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
جیورو نے کوارٹر فائنل میں 15ویں سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس واؤرنکا کو دو گھنٹے 19 منٹ میں چار سیٹوں تک چلے مقابلے میں 2۔6، 4۔6۔ 3۔6، 6۔1 سے ہراکر آخری چار میں جگہ بنالی۔
دنیا کےنمبر دو کھلاڑی اور گزشتہ چمپئن سربیہ کے نوواک جیکووچ اور تیسری سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈر کل اپنےاپنےمقابلے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے تھے۔
جوکووچ اور فیڈرر کےدرمیان ڈریم سیمی فائنل جمعرات کو ہوگا۔
خاتون زمرے کے کوارٹر فائنل میں ہالپ نےاستونیا کی انیٹ کونتاوت کو محض 53 منٹ میں 1۔6، 1۔6 سے زبردست شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
دیگر کوارٹر فائنل میں سابق نمبر ایک اسپین کے گربائن موکوروجا نے روس کی انستاسیا پاولیو چنکوا کو ایک گھنٹے 33 منٹ میں 3۔6، 5۔7سے شکست دے دیا۔
سیمی فائنل میں ہالپ اور موگوروجا آمنے سامنے ہوں گے۔ دوسرا سیمی فائنل دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی اور امریکہ کی صوفیہ کینن کے درمیان کھیلا جائے گا۔