ETV Bharat / sports

لینگرسے چندماہ قبل ہی کہہ دیا تھا کہ وارنر ’پلیئرآف دی ٹورنامنٹ‘ ہوں گے: ارون فنچ - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ارون فنچ نے چند ماہ قبل جب وارنر فارم میں نہیں تھے تو ٹیم کے ہیڈ کوچ کو فون کیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ وارنر کی فکر نہ کریں، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ہوں گے۔

ڈیوڈ وارنر
ڈیوڈ وارنر
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 5:21 AM IST

آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا خطاب دلانے والے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ انہیں ڈیوڈ وارنر کے فارم پر کبھی شک تھا ہی نہیں۔

انہوں نے چند ماہ قبل جب وارنر فارم میں نہیں تھے، خاص طورپر آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپا رہے تھے تو ٹیم کے ہیڈ کوچ کو فون کیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ وارنر کی فکر نہ کریں، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ہوں گے۔

آسٹریلوی کپتان نے میچ کے بعد ڈیوڈ وارنر کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے ٹیم کے ساتھی اور اوپننگ پارٹنر ڈیوڈ وارنر کو ناقص کارکردگی کے باوجود ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیتنے کے تعلق سے حمایت کی۔

فنچ نے کہا، "میں نے ذاتی طور پر یہ بھی محسوس کیا کہ ایڈم زیمپا کو پلیئرآف دی ٹورنامنٹ ہونا چاہیے تھا، لیکن وارنر ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ وہ اب تک کے عظیم بلے بازوں میں سے ایک ہیں اورایک فائٹرہیں۔

وہ ایسے شخص ہیں، جب تمام چیزیں ان کے خلاف ہوتی ہیں، تب ہی آپ کو ان کی بہترین کارکردگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ آخری دو اننگز ان کے لیے ٹورنامنٹ کا یادگار اختتام تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ وارنر نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل اور نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ٹی-20 میں آسٹریلیا کی پہلی خطابی جیت کے بعد انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے کے طورپر ’پلیئرآف دی ٹورنامنٹ‘ حاصل کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.