ETV Bharat / sports

Hockey Player Upasana Singh ہاکی اولمپکس میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنا چاہتی ہیں اپاسنا سنگھ

اپاسنا سنگھ نے صرف 11 سال کی عمر میں ہاکی کھیلنا شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کھیلتے ہوئے مجھے کئی بار چوٹیں آئیں اور میں نے ہمت نہیں ہاری اور عزم اور لگن سے ہاکی کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ Upasana Singh aims to win medal for India

ہاکی اولمپکس میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنا چاہتی ہیں اپاسنا سنگھ

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 10:33 AM IST

بنگلورو: ہاکی کی دنیا میں بڑی چھلانگ لگانے والی نوجوان بھارتی مڈفیلڈر اپاسنا سنگھ نے منگل کو انکشاف کیا کہ وہ ہاکی سے پہلے کرکٹ کھیلتی تھیں اور اب وہ ہاکی اولمپکس میں ملک کے لیے تمغہ جیتنا چاہتی ہیں۔ اپاسنا نے کہا ’’میں ہمیشہ کھیلوں میں دلچسپی رکھتی تھی۔ میں نے کرکٹ سے شروعات کی تھی لیکن اپنے کوچ کے مشورے پر ہاکی کا رخ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانی میں ہاکی کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ہاکی کھیلنے کے لیے مزید مستعید ہو گئیں۔ اپاسنا نے صرف 11 سال کی عمر میں ہاکی کھیلنا شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کھیلتے ہوئے مجھے کئی بار چوٹیں آئیں اور میں نے ہمت نہیں ہاری اور عزم اور لگن سے ہاکی کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ Whos is Hockey Player Upasana Singh

اپاسنا کے فیصلے کی اس کے والدین نے حمایت کی، لیکن ہاکی کھیلنے کے اس کے فیصلے پر اس کے پڑوسیوں نے سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں نے ہاکی کھیلنا شروع کی تو ہمارے اردگرد کے لوگ خواتین کی ہاکی کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔ آج صورتحال بالکل بدل چکی ہے۔ ہاکی ہماری ٹیم کی کارکردگی اور گزشتہ دہائی کے دوران ہماری کامیابیوں کی بدولت ایک مشہور کھیل بن گیا ہے۔ یہاں تک کہ میرے گھر والے بھی اب چاہتے ہیں کہ بیٹیاں ہاکی کی کھلاڑی بنیں۔

اپاسنا نےاپنے ہاکی کےسفر کو آگے بڑھانے کے لیے 2013 میں مدھیہ پردیش ہاکی اکیڈمی گئی اور اسی سال اپنے جونیئر قومی کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو چاندی کا تمغہ جیتنے میں بھی مدد کی۔ اس کے بعد اپاسنا نے 2016 میں اپنے سینئر نیشنل میں ڈیبیو کیا اور ایک بار پھر چاندی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بن گئیں۔

مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ مڈفیلڈر نے کہا ’’میں اس وقت بہت چھوٹی تھی۔ قومی ٹیم میں کھیلنے سے مجھے اس وقت اپنے کھیل کو فروغ دینے اور مختلف قسم کے ہنر سیکھنے کا موقع ملا۔ اپاسنا کو 2018 میں جونیئر کیمپ کا حصہ بننے کا پہلا موقع ملا۔ انہیں 2021 میں پہلی بار سینئر قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں بلایا گیا تھا، جب کہ جنوری 2022 میں انہیں 60 رکنی بنیادی ممکنہ گروپ میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey India دلیپ ٹرکی ہاکی انڈیا کے صدر منتخب

اپاسنا اس وقت مدھیہ پردیش ہاکی اکیڈمی میں آنے والے نیشنل گیمز کی تیاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ ایک دن ہندوستان کی نمائندگی کریں اور اولمپک پوڈیم پر کھڑی ہوں۔ انہوں نے کہا ’’کسی دوسرے ہاکی کھلاڑی کی طرح، میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتی ہوں اور ہندوستان کی جرسی پہننا چاہتی ہوں۔ میرا خواب ہے کہ ایک دن اولمپک پوڈیم پر کھڑی ہو کر ملک کا سر فخر سے بلند کروں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.