ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس کی آج حلف برداری تقریب، پی ایم مودی کریں گے شرکت - MAHARASHTRA CM

آج دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب ممبئی کے آزاد میدان میں ہو گی۔

مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس کی آج حلف برداری تقریب
مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس کی آج حلف برداری تقریب (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2024, 6:50 AM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں آج مہایوتی اپنی سرکار بنانے جا رہی ہے۔ آج بی جے پی کے دیویندر فڑنویس تیسری مرتبہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ فڑنویس کے علاوہ این سی پی لیڈر اجیت پوار اور ایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے۔

دیویندر فڑنویس کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ جنوبی ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ تقریباً 2,000 وی وی آئی پیز اور 40,000 حامیوں کی شرکت متوقع ہے۔

حلف برداری تقریب کے چلتے ممبئی میں سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی کارکن جشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

بدھ (4 دسمبر) کو پہلے بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں فڑنویس کے نام کو حتمی شکل دی گئی۔ اس کے بعد بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں انھیں لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر چنا گیا۔

بدھ کے روز ہی دیویندر فڑنویس نے گورنر کے سامنے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاوتی اتحاد کی تینوں پارٹیوں بی جے پی، شیوسینا، این سی پی مل کر کام کریں گے اور مہاراشٹر کو ایک بہترین سرکار دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حلف برداری تقریب میں مہایوتی تمام لیڈر موجود رہیں گے۔ فڑنویس نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب کل شام 5.30 بجے ہوگی۔

شروع ہی سے ریاست کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا نام وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں سب سے آگے چل رہا تھا۔

واضح رہے کہ، مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں پر 20 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی اور 23 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس میں بی جے پی نے سب سے زیادہ 132 سیٹیں جیتی ہیں، اس لیے وہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر اپنا حق جتانے کا دعویٰ کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.