ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرکاری ملازمین کی برطرفی کے معاملے میں حکومت کی خاموشی افسوس ناک: التجا مفتی - ILTIJA MUFTI

التجا مفتی نے جموں کشمیر میں برطرف ملازمین کے معاملے میں ریاستی حکومت کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

التجا مفتی
التجا مفتی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2024, 7:12 AM IST

التجا مفتی (ETV BHARAT)

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر التجا مفتی نے عمر عبداللہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ، حکومت جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کی برطرفی کے معاملے میں تیزی سے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ، یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ ملازمین کو گھٹیا الزامات لگا کر برطرف کیا جا رہا ہے۔ وہ سری نگر میں پی ڈی پی ہیڈ کوارٹر کے باہر صحافیوں سے بات کر رہی تھیں۔

التجا مفتی نے کہا کہ ملازمین کی برطرفی پر منتخب حکومت کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ ایک مقبول منتخب حکومت ہے اور اسے موضوع کو بہت سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔"

پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے اس موقع پر مرکزی حکومت کو بھی گھیرا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کو جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے واقعات اور جھڑپوں میں اضافے پر وضاحت پیش کرنی چاہیے۔

التجا مفتی نے کہا کہ، جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے وزارت داخلہ سے سوال کیا کہ، جموں و کشمیر کے قانون و انتظام پر کنٹرول ہونے کے باوجود آخر عسکریت پسندوں کے حملوں میں اتنی تیزی کیوں آئی ہے۔

التجا مفتی نے نئے ہائی وے اور ریلوے منصوبوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کے لیے زرعی زمین استعمال کی جا رہی ہے، جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبے کسانوں اور زراعت پر مبنی معیشت کے لیے سنگین مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.