ETV Bharat / sports

Year Ender of Indian Sports 2021: سال 2021 بھارتی کھیلوں کے لیے یادگار ثابت ہوا - سال 2021 میں اسپورٹس میں بھارت کی حصولیابیاں

سال 2021 بھارتی کھیلوں کے لیے یادگار سال ثابت ہوا۔ جس میں کرکٹ سے لے کر اولمپک گیمز Olympics Games تک بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری دنیا میں بھارتی ترنگا پرچم لہرایا۔

Sports Achievements of India
Sports Achievements of India
author img

By

Published : Dec 30, 2021, 10:11 PM IST

Updated : Dec 31, 2021, 9:46 PM IST

کورونا قہر Corona Pandemic کی وجہ سے ایک سال تاخیر سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک گیمز میں بھارت نے اب تک کی اپنی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 7 اور 19 تمغے جیتے۔

  • سال 2021 میں سب سے بہتر اور یادگار کاکردگی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا Neeraj Chopra in Olympics کی رہی جنہوں نے ٹوکیو میں تاریخی تھرو کے ساتھ ایتھلیٹکس میں بھارت کو پہلا گولڈ میڈل دلایا۔
  • بھارتی مِردوں کی ہاکی نے چار دہائیوں کی خشک سالی کو ختم کرتے ہوئے اولمپک گیمز میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
  • بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے لگاتار دوسرا اولمپک تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔
  • پہلوان سشیل کمار کے مسلسل دو اولمپک میں میڈل جیتنے کے ریکارڈ کی برابری کی۔
  • خواتین لفٹنگ میں میرا بائی چانو نے ٹوکیو میں چاندی کا تاریخی تمغہ جیتا۔
  • اولمپک ڈیبیو کرنے والے روی کمار دہیا، بجرنگ پونیا، لولینا بورگوہین اور نیرج چوپڑا نے تمغے جیتے جبکہ میرا بائی چانو، پی وی سندھو اور بھارتی ہاکی ٹیم نے میڈل جیت کر لندن 2012 کو پیچھے چھوڑدیا۔
  • بھارت نے ٹوکیو پیرالمپک میں 19 تمغے اپنے نام کئے جو کہ ایک سیزن میں سب سے زیادہ تھے اور یہ تعداد پچھلے سیزن میں مشترکہ طورسے جیتے گئے تمام تمغوں سے بھی زیادہ تھی۔ بھارتی دستے نے 5 طلائی، 8 چاندی اور 6 کانسے کے تمغے اپنے نام کئے۔
  • اس کے علاوہ پیرالمپک میں بھارتی کھلاڑیوں نے ایتھلیٹکس میں آٹھ، شوٹنگ میں پانچ، بیڈمنٹن میں چار، ٹیبل ٹینس اور تیر اندازی میں ایک ایک تمغے جیتے ہیں۔
  • پیرا لمپک گیمز کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کے تمغوں کی تعداد دوہرے ہندسے میں پہنچی۔ اس سے قبل بھارت نے بہترین کارکردگی 2016 کے ریو پیرالمپک میں کی تھی جہاں 2 گولڈ سمیت 4 تمغے جیتے تھے۔
  • پیرا شوٹر اونی لکھیرا پیرا اولمپک گولڈ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بنیں۔ جب انہوں نے کانسے کا تمغہ جیتا تو دو پیرالمپک میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
  • جیولین پھینکنے والے سمیت انتل نے اپنے زمرے میں تین بار طلائی تمغہ جیتنے کے دوران عالمی ریکارڈ توڑدیا جبکہ دیویندر جھجاریا اور ماریپن تھنگاویلو نے اپنے پیرالمپک تمغوں کی تعداد میں اضافہ کیا۔
  • ٹوکیو میں بھارت کے سُپر ہیرو بننے والے نوجوان ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے بڑی کامیابی دلائی۔ 23 سالہ نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
  • نیرج نے فائنل میں اپنا پہلا تھرو 87.03 میٹر اور دوسرا 87.58 میٹر دور پھینکا نیرج کے دوسرے تھرو نے بھارت کا اولمپکس میں طلائی تمغہ یقینی بنا دیا۔
  • اولمپک کی تاریخ میں ٹریک اینڈ فیلڈ میں گولڈ میڈل پر قبضہ کرنے والے نیرج پہلے بھارتی کھلاڑی بنے۔
  • سال 2016 کے ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے اس بار کانسے کا تمغہ جیتا اور سشیل کمار کے بعد لگاتار دو اولمپک میں تمغہ جیتنے والی وہ دوسری کھلاڑی بن گئیں۔
  • کدامبی سری کانت نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کے لئے پہلی بار چاندی کا تمغہ جیتا۔ فائنل کے راستے میں صرف دو گیم گنواکر کدامبی سری کانت نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پابلو ایبئن، لی شی فینگ، لو گوانگ سو، مارک کالجو اور ہم وطن لکشیا سین کو شکست دی۔
  • کدامبی نے فائنل میں فارم میں چل رہے سنگاپور کے لوہ کین یوکو شکست دی۔ نوجوان لکشیہ سین سیمی فائنل میں سری کانت سے ہار گئے لیکن ان کے حصے میں بھی کانسے کا تمغہ آیا۔
  • بھارت کی مَردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو میں کانسے کا تمغہ جیت کر 41 سال کی خشک سالی کا خاتمہ کیا۔ بھارت نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں جرمنی کو 5-4 سے شکست دی۔
  • اس سے قبل بھارت نے 1980 کے ماسکو اولمپک میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
  • بھارتی ٹیم نے سال کے آخر میں پاکستان کو 4-3 سے شکست دے کر ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بھی کانسے کا تمغہ جیتا۔
  • میرابائی چانو نے اولمپکس میں 49 کلوگرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے اسنیچ میں 86 کلو گرام اور کلین اینڈ جرک میں 119 کلو وزن اٹھایا۔ میرا نے کل 205 کلوگرام وزن اٹھایا۔
  • بھارت نے ٹوکیو اولمپکس میں کُل سات تمغے جیتے اور 2012 کے لندن اولمپک میں چھ تمغے جیتنے کی اپنی بہترین کارکردگی کو بہتر کیا۔
  • ٹوکیو پیرالمپک میں بھارت نے ریکارڈ 19 تمغے جیتے۔
  • اولمپک اور پیرالمپک کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ہی وزارت کھیل نے 12 کھلاڑیوں کو ملک کے اعلیٰ ترین کھیل اعزاز کھیل رتن سے نوازا جبکہ ریکارڈ 35 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈز سے نوازا گیا۔
  • اگرچہ کچھ کھلاڑیوں نے تمغے نہیں جیتے لیکن انہوں نے کچھ یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام مشکلات کو توڑ کر اپنی شناخت بنائی۔
  • بھوانی دیوی اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے اور ایک مقابلہ جیتنے والی پہلی بھارتی تلوار باز بنیں۔
  • ٹوکیو 2020 میں خواتین کی بھارتی ہاکی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی جو کھیلوں میں ٹیم کی بہترین کارکردگی تھی اور کوارٹر فائنل میں تین بار کی اولمپک چیمپئن آسٹریلیا کو بھی ہرایا۔
  • اولمپک میں ٹیبل ٹینس سنگلز ایونٹ میں منیکا بترا نے راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنائی۔ وہ ایسا کرنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں جس نے کھیل کے دوران ایک اعلیٰ رینک والی مارگریٹا پیسوتسکا کوجیت کے لئے کافی پریشان کیا۔
  • ساجن پرکاش اے کٹ بنا کر اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے بھارتی تیراک بنے۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ اولمپک کوالیفائنگ معیاری وقت پر پورا اترے۔
  • سری ہری نٹراج جلد ہی ایسا کرنے والے دوسرے بھارتی بن گئے۔
  • بھارتی کرکٹ ٹیم نے سال 2021 کے شروعات میں آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم۔
  • آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز پر قبضہ کرنا آسان نہیں لیکن بھارت نے نوجوان کھلاڑیوں کی بہتری کاکردگی سے کنگارؤں کو اسی کی سرزمین پر دھول چٹا دی۔
  • آسٹریلیا کو شکست دینے میں بھارت کی کی جانب سے سینیئرز کے علاوہ کچھ ایسے کھلاڑی تھے جنہوں نے اُسی سیریز میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی یا انہیں بین الاقوامی کرکٹ کا زیادہ تجربہ نہیں تھا۔
  • جن نئے کھلاڑیوں نے آسٹریلیائی سرزمین پر بھارت کی جیت یقینی بنائی تھی ان میں شبھمن گل، شاردل ٹھاکر، محمد سراج، واشنگٹن سندر اور رشبھ پنت کا نام قابل ذکر ہے جبکہ سینیئرز میں چیتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے کے نام قابل ذکر ہے۔
  • اس کے بعد بھارت نے گھریلو سیریز میں انگلینڈ کو شکست دے کر کرکٹ کی دنیا میں اپنی طاقت کو مزید مستحکم کیا۔
  • تاہم انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلے میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس طرح بھارت ٹیسٹ چیمپیئن بننے سے محروم رہ گیا۔
  • اس کے بعد باری آئی سی سی 20 ورلڈ کپ کی اور اس میں بھی بھارت کو مایوسی ہاتھی لگی یہاں تک کہ بھاتی ٹیم سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کر سکی جبکہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار اسے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Last Updated : Dec 31, 2021, 9:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.