ETV Bharat / sports

Wrestlers Protest پہلوان سیاہ پٹیاں باندھ کر مظاہرے میں آئے

author img

By

Published : May 11, 2023, 5:08 PM IST

پہلوانوں نے جنوری 2022 میں حکومت کی جانب سے انکوائری کمیٹی کی تشکیل کے بعد اپنا احتجاج ختم کر دیا، لیکن انکوائری کمیٹی کے کام کرنے کے طریقے سے ناخوش وہ اپریل میں احتجاج کے لیے آگے آئے۔

پہلوان سیاہ پٹیاں باندھ کر مظاہرے میں آئے

نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے پہلوانوں نے اپنے احتجاج کے 18ویں دن جمعرات کو اپنے بازوؤں اور پیشانیوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

ونیش پھوگٹ، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور دیگر پہلوانوں نے جنتر منتر پر بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر 11 مئی کو 'یوم سیاہ' قرار دیا۔ احتجاجی مقام پر موجود دیگر حامیوں نے بھی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔

واضح رہے کہ ملک کے کئی معروف پہلوان برج بھوشن پر خاتون پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگا چکے ہیں۔ پہلوانوں نے جنوری 2022 میں حکومت کی جانب سے انکوائری کمیٹی کی تشکیل کے بعد اپنا احتجاج ختم کر دیا، لیکن انکوائری کمیٹی کے کام کرنے کے طریقے سے ناخوش وہ اپریل میں احتجاج کے لیے آگے آئے اور اب دہلی پولیس سے 'غیر جانبدار' تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دہلی پولیس نے برج بھوشن کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی ہیں، جن میں سے ایک پوکسو (جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ) کی دفعہ 10 سے بھی متعلق ہے۔ دہلی پولیس نے اس ہفتے سات خواتین پہلوانوں کے بیانات درج کیے ہیں جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ نابالغ پہلوان نے بدھ کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان بھی ریکار کرایا۔ پہلوانوں کی اپیل پر آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ یہ جانکاری بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں دی گئی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.