ETV Bharat / sports

Wrestlers Protest دہلی پولیس نے گیتا پھوگاٹ کو ان کے شوہر کے ساتھ حراست میں لیا - پہلوانوں کے احتجاج میں تیزی

دہلی پولیس نے گیتا پھوگاٹ کو سنگھو بارڈر سے حراست میں لے لیا ہے۔ وہ پہلوانوں کی حمایت میں جنتر منتر جا رہی تھی تبھی دہلی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ Wrestlers Protest

Wrestler Geeta Phogat, husband detained at Delhi’s Singhu border
دہلی پولیس نے گیتا پھوگاٹ کو ان کے شوہر کے ساتھ حراست میں لیا
author img

By

Published : May 4, 2023, 8:35 PM IST

Updated : May 4, 2023, 8:50 PM IST

ویڈیو

نئی دہلی: خواتین کشتی میں ایک مشہور نام اور تمغہ جیتنے والی گیتا پھوگاٹ کو بدھ کے روز دہلی پولیس نے سنگھو باڈر سے حراست میں لے لیا ہے، اس کے بعد اسے بوانہ تھانے لے جایا گیا۔ گیتا پھوگاٹ اپنے شوہر کے ساتھ ہریانہ سے دہلی آرہی تھیں اسی درمیان دہلی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے انہیں خدشہ تھا کہ گیتا احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت کے لیے جنتر منتر جا رہی تھی اسی لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

  • मुझे और मेरे पति पवन सरोहा को दिल्ली पुलिस ने गिरफ़्तार कर लिया है।
    बहुत दुःखद

    — geeta phogat (@geeta_phogat) May 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں دوسری جانب آج کسانوں نے جنتر منتر پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے باعث سنگھو باڈر پر صبح سے ہی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور پولیس گاڑیوں کی مسلسل چیکنگ کر رہی ہے۔ اسی دوران شام 4 بجے کے قریب گیتا پھوگاٹ کو ان کے شوہر کے ساتھ ہریانہ سے دہلی کی طرف آتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔ جنتر منتر پر جس انداز میں کھلاڑیوں کا مظاہرہ مسلسل جاری ہے اور اس دوران یہ مظاہرہ کئی بار تصادم میں بھی بدل گیا ہے۔ احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ چھڑپ کے درمیان اب زیادہ سے زیادہ لوگ جنتر منتر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہیں دہلی پولیس اس کوشش میں ہے کہ کسان یا دیگر کھلاڑی جنتر منتر تک نہ پہنچ سکیں۔ اس کے تحت دہلی کی سرحد پر مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔

  • दिल्ली पुलिस की मनमानी
    मुझे जंतर- मंतर पर मेरे भाई-बहनों से मिलने जाने के लिए भी रोक दिया गया
    पुलिस कह रही है की दो ही रास्ते हैं या तो अपने घर वापिस जाओ या फिर पुलिस के घर चलो

    बेहद निंदनीय pic.twitter.com/yKbUT3LOwq

گیتا پھوگٹ کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس نے پہلے انہیں بتایا کہ انہیں جنتر منتر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا جائے گا، لیکن پولیس انہیں بوانا تھانے لے گئی۔ فی الحال سنگھو بارڈر پر پولیس تعینات ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : May 4, 2023, 8:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.