کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں افغانستان کے خلاف سیریز اچھی رہی، جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ کسی بھی حریف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو خوشی ہوتی، پاکستان اور ہندوستان کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم پر طرح طرح کی باتیں ہوئیں، کسی نے اعتراضات کیے، کسی نے تعریف بھی کی، ہمارا فوکس کرکٹ پر رہا جس کی وجہ سے ون ڈے میں نمبر ون ٹیم بنے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ ٹریولنگ شیڈول ایسا بنایا ہے کہ آرام بھی مل رہا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ پر جلد اچھی خبر ملے گی، تمام تر مسائل کے باوجود فوکس کرکٹ پر رہا ہے۔
بابر نے کہا کہ جب مجھے کپتانی ملی تھی تو میں نے کوشش کی تھی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے، لوگوں کی توقعات اور بڑھ گئی ہیں جوکہ ہمیں پوری کرنی ہیں، میرا گول یہ ہے کہ ٹیم کو فائدہ ہو، انفرادی سطح پر سوچنا چھوڑ دیا ہے، ٹیم کی کامیابی کے حوالے سے سوچتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سارے پلیئرز مختلف لیگز میں گئے ہوئے تھے، سب کو مختلف ٹاسک دیے گئے تھے، کوچز نے جس طرح پلیئرز کو دیکھا اور لے کر چلے بہت اچھا کام کیا، کچھ بھی ہوسکتا ہے کسی کو انجری بھی ہوسکتی ہے لیکن مجھے اس وقت جو ٹیم ہے وہ بیسٹ لگ رہی ہے ، ابھی ورلڈ کپ میں ٹائم ہے اگر کوئی تبدیلی کرنی پڑی تو ابھی چانس ہے۔
نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت کمار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہے ہیں، یہ اچھی بات ہے کہ ہم ایشیا کپ کھیل رہے ہیں، پاکستان کی ٹیم اچھی اور مضبوط ہے، پاکستان کی ٹیم تجربہ کار ہے جس کا ان کو فائدہ ہے لیکن ہم نے ایشیا کپ کیلئے اچھی تیاری کی ہے، ہم زمبابوے کیخلاف جیت کر کوالیفائی کرکے آئے ہیں۔
روہت کمار نے کہا کہ پاکستان میں بہت انجوائے کر رہے ہیں، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، رضوان ہمارے کھلاڑیوں کے پاس آئے ہم سے بات کی، رضوان نے ہم سے اپنا تجربہ شیئر کیا ہم سے بات کی جو بہت اچھا لگا۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ بورڈ اور انضمام کے معاملات طے پاگئے ہیں، پی سی بی ترجمان
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کا پہلا میچ کل پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا اسکواڈ
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان ( نائب کپتان ) ، عبد اللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف ، افتخار احمد، امام الحق، محمد حارث (وکٹ کیپر )، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، محمد و سیم جو نیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر (ٹریولنگ ریزرو : طیب طاہر)
یو این آئی۔