لندن: آل انگلینڈ لان ٹینس کلب نے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ایونٹ ومبلڈن کی انعامی رقم میں 11.2 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے کل انعامی رقم 44.7 ملین پاؤنڈ (4.65 ارب روپے) ہو گئی ہے۔ کلب نے بدھ کے روز یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مردوں اور خواتین کے سنگلز کے فاتحین کو 23.5 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کو 11.75 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے 2021 میں جیتنے والوں کے لیے انعامی رقم 17 لاکھ پاؤنڈز کر دی گئی تھی جسے گزشتہ سال بڑھا کر 20 لاکھ پاؤنڈ کر دیا گیا تھا۔ منتظمین نے ایک بیان میں کہا کہ 'کوالیفائنگ مقابلے کی انعامی رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔ پچھلے سال سے فنڈ میں 14.5 فیصد کا اضافہ ہے، جبکہ مین ڈرا سنگلز کے کھلاڑی کو پہلے راؤنڈ میں ہارنے پر55,000 پاؤنڈ ملیں گے، جو کہ 2022 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔"
مزید پڑھیں: Wimbledon 2022: جوکووچ ساتویں مرتبہ ومبلڈن چیمپئن بن گئے
مردوں اور خواتین کے ڈبلز کی انعامی رقم میں گزشتہ سال سے 10.7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وہیل چیئر اور کواڈ وہیل چیئر سنگلز اور ڈبلز ایونٹس کی انعامی رقم میں تقریباً 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ آل انگلینڈ کلب کے صدر ایان ہیوٹ نے کہا: "ہمیں اس سال چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ریکارڈ انعامی رقم کی پیشکش کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہمارا مقصد سنگلز چیمپئن اور رنر اپ کی انعامی رقم کو وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر لے جانا ہے۔
یو این آئی