ETV Bharat / sports

UP Olympic Association تحقیقات مکمل ہونے تک کھیلوں کی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنیں گے، پانڈے - آنندیشور پانڈے پر جنسی ہراسانی کا کیس

اتر پردیش ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری آنندیشور پانڈے نے کہا کہ 'ان کے خلاف رچی گئی سازش کی تحقیقات مکمل ہونے تک وہ کسی بھی قومی کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔' Rape case filed against Anandeshwar Pandey

تحقیقات مکمل ہونے تک کھیلوں کی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنیں گے، پانڈے

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 8:36 AM IST

لکھنؤ: ہینڈ بال کے قومی کھلاڑی کے جنسی ہراسانی کے الزامات میں گھرے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے خزانچی اور اتر پردیش ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری آنندیشور پانڈے نے واضح کیا ہے کہ ان کے خلاف رچی گئی سازش کے بے نقاب اور تحقیقات مکمل ہونے تک وہ کسی بھی قومی کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔ Handball player sexual assault case

جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ جس ہینڈ بال کھلاڑی نے ان پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے وہ ان عناصر کی طرف سے رچی گئی سازش کا حصہ ہے جو نہیں چاہتے کہ وہ آئی او اے انتخابات میں حصہ لیں۔ ہریانہ سے متصل راجستھان کے بھیواڑی میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر اور وزیر اعظم کے نام ان کے پہلے خط میں دیے گئے دلیل میں بڑا فرق ہے اور یہ تحقیقات کا معاملہ ہے۔ ایک ہی الزام کو مختلف طریقوں سے کہنا اس کی نیت پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت ہینڈ بال کھلاڑی نے ماضی میں بھی اپنے کوچ پر ایسے ہی الزامات لگائے ہیں اور انہیں دو سال قبل ایس ایس بی کی ہینڈ بال ٹیم سے بھی نکال دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن کھلاڑی نے ایف آئی آر میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا ہے، اس دن اس نے اپنے کسی ساتھی اور کوچ کو اس بارے میں نہیں بتایا، حقیقت میں یہ بہت حیران کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Female Exploited in Sports انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے خزانچی آنندیشور پانڈے کے خلاف جنسی استحصال کا مقدمہ درج

آئی او اے کے عہدیدار نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف ایک سازش رچی گئی تھی، جو پولیس کی جانچ میں ہی سامنے آجائے گی۔ اس سازش میں آئی او اے کے کچھ افسران اور نوکرشاہ ملوث ہیں جو اسے کھیلوں کی سرگرمیوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ دریں اثنا، ریاستی محکمہ کھیل نے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں واقع اتر پردیش اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر اور اسٹور کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے اور اسے خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.