ETV Bharat / sports

Devon Thomas Suspended ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیون تھامس میچ فکسنگ کے الزام میں معطل

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے ایک کھلاڑی پر بڑا ایکشن لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیون تھامس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کر دیا۔ ICC Action on Devon Thomas

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیون تھامس میچ فکسنگ کے الزام میں معطل

author img

By

Published : May 24, 2023, 8:23 AM IST

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیون تھامس پر انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کے سات الزامات عائد کیے ہیں۔ آئی سی سی نے منگل کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا کہ اس نے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی)، امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کیریبیائی پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی جانب سے تھامس کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔ تھامس پر لنکا پریمیئر لیگ 2021 میں میچوں کے نتائج، پیشرفت، انعقاد یا دیگر پہلوؤں کو غیر منصفانہ طریقے سے فکسنگ، فکسنگ کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ان پر لنکا پریمیئر لیگ 2021، ابوظہبی ٹی 10 ، 2021 اور سی پی ایل 2021 میں فکسنگ کے لیے موصول ہونے والی تجاویز کو ظاہر نہ کرنے سمیت دیگر الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر نے اپنا آخری میچ دسمبر 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے کھیلا تھا۔ انہوں نے اپنے ملک کے لیے 21 ون ڈے، 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے۔ آئی سی سی نے تھامس کو الزامات کی وضاحت کے لیے 14 دن کا وقت دیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل آئی سی سی نے بھارتی اپمائر پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی امپائر جتن کشیپ پر آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کے دو معاملات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ آئی سی سی کی ایک ریلیز کے مطابق کشیپ پر ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4.6 اور 2.4.7 کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ یہ خلاف ورزیاں 2022 میں بین الاقوامی میچوں کی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ICC Blame jatin Kashyap آئی سی سی نے ہندستانی امپائر پر بدعنوانی کا الزام لگایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.