ETV Bharat / sports

Warner may retire from Tests وارنرجنوری 2024میں ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں - ہر میچ ایسے کھیلا ہے جیسے وہ میرا آخری میچ ہو

وارنر نے کہا ، میں نے ہر میچ ایسے کھیلا ہے جیسے وہ میرا آخری میچ ہو۔ میرا کھیلنے کا یہی طریقہ رہا ہے۔ یہ کرکٹ کا میرا انداز ہے۔ میں بس پوری لگن سے اپنے اوپر کام کرتا رہتا ہوں۔

وارنرجنوری 2024میں ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 8:49 PM IST

لنکاشائر: آسٹریلیا کے تجربہ کار سلامی بلے باز اگلے سال جنوری میں پاکستان کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے گھریلو میدان سڈنی کرکٹ گراونڈ پر اپنے ٹیسٹ کریئر کوروکنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

لمبے وقت سے خراب فارم سے گزر رہے وارنرنے گزشتہ دو سالوں میں 17ٹیسٹ کھیل کر صرف ایک سنچری بنائی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس سال ہندوستان میں ہونے والے ایک روزہ ورلڈ کپ کے بعد اپنے عالمی کریئر کو ختم کرنا چاہتے ہیں ، لیکن اب انہوں نے ٹیسٹ کریئر کے سلسلے میں نئی اطلاع دی ہے۔

وارنر نے یہاں صحافیوں سے کہا، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ (2024)میں شاید میرا آخری میچ ہوگا ۔ میں اس کا سہرا اپنے اور اپنے خاندان کو دیتا ہوں۔ اگر میں یہاں (ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل میں) رن بنا سکتا ہوں اور آسٹریلیا میں واپس کھیلنا جاری رکھ سکتا ہوں، تو میں یقینی طور سے کہہ سکتا ہوں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی سیریز نہیں کھیلوں گا۔ اگر میں پاکستان سیریز تک پہنچ جاوں تو وہاں اپنا کریئر ختم کر دونگا۔

وارنر آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ اور فائنل اور ایشیز کے لئے آسٹریلیائی ٹیم کا حصہ ہیں۔ سال 2009میں نقاب کشائی کے بعد سے وہ آسٹریلیا کے لئے 103ٹیسٹ ، 142ونڈے اور 99ٹی سیریز میچ کھیل چکے ہیں۔

وارنر نے کہا ، میں نے ہر میچ ایسے کھیلا ہے جیسے وہ میرا آخری میچ ہو۔ میرا کھیلنے کا یہی طریقہ رہا ہے۔ یہ کرکٹ کا میرا انداز ہے۔ میں بس پوری لگن سے اپنے اوپر کام کرتا رہتا ہوں۔

ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد وارنرسال کے آخر میں ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ تک محدود اوور کرکٹ سے جڑے رہنا چاہتے ہیں۔کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ کے خلاف ، ٹی 20بین الاقوامی میں وارنر کی فارم شاندار رہی ہے جہاں وہ 2021کے بعد سے 40کی اوسط اور 147کے اسٹرائک ریٹ سے رن بنارہے ہیں۔

میں 2024ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں ۔ یہ کچھ ایسا ہے جو میری دماغ میں ہمیشہ رہتا ہے ۔ ہمیں اس سے قبل کرکٹ کھیلنا ہے ، اور پھر مجھے لگتا ہے کہ فروری سے اب رک جائے گا ۔ اس کے بعد میںظاہری طور پر آئی پی ایل اور کچھ دیگر فرنچائچی لیگ کھیلوں گااور جون(ٹی 20ورلڈ کپ )میں کھیلنے کے لئے لائن میں آنے کی کوشش کروں گا۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.