ہو چی منہ سٹی: ویتنام کی مردوں کی فٹ بال ٹیم نے منگل کو ہنگ تھین فرینڈ شپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بھارت کو 0۔3 سے شکست دے دی۔ Vietnam football team Beat India
یہاں تھونگ ناٹ اسٹیڈیم میں میزبان ویتنام کے لیے فان وان ڈک (10ویں)، نیوین وان ٹون (49ویں) اور نوین وان کوئٹ (70ویں) نے گول کئے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے میدان پر کئی مواقع آئے لیکن سنیل چھتری کی ٹیم انہیں گول میں تبدیل نہ کرسکی۔
یہ بھی پڑھیں: India vs Sweden Football Team سویڈن کی انڈر 17 خواتین ٹیم نے بھارت کو شکست دی
اس سے قبل ہندوستان نے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں سنگاپور کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔
یو این آئی