ETV Bharat / sports

US Open Doubles 2022: وینس اور سرینا کی جوڑی یو ایس اوپن سے باہر - خواتین ڈبلز جوڑی یو ایس اوپن 2022

سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کی خواتین ڈبلز جوڑی یو ایس اوپن 2022 سے باہر ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سرینا-وینس نے 1999 میں رولینڈ گیرو اور یو ایس اوپن میں اپنے کریئر کے 14 بڑے ڈبلز ٹائٹلز میں سے پہلا خطاب جیتا تھا۔ US Open Doubles 2022

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 2, 2022, 7:42 PM IST

نیویارک: سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کی خواتین ڈبلز جوڑی یو ایس اوپن 2022 کے پہلے راؤنڈ میں چیک جمہوریہ کی لوسی ہراڈیکا اور لِنڈا نوسکووا سے ہار کر باہر ہوگئی۔ یہ جوڑی کے طور پر ولیمز بہنوں کا شاید آخری گرینڈ سلیم ایونٹ تھا، جہاں وہ اپنے پہلے میچ میں سیدھے سیٹوں میں 7–6(5)، 6–4 سے ہار گئی۔US Open Doubles 2022

سرینا-وینس نے 1999 میں رولینڈ گیرو اور یو ایس اوپن میں اپنے کیریئر کے 14 بڑے ڈبلز ٹائٹلز میں سے پہلا خطاب جیتا تھا۔ امریکی جوڑی نے 2009 میں نیویارک کا ٹائٹل بھی جیتا تھا اور اب ان کا نویں ٹورنامنٹ کے بعد یو ایس اوپن میں 25-7 کا ریکارڈ ہے۔ میچ کے بعد نوسکووا اور ہیراڈیکا نے اپنے مضبوط حریفوں کی تعریف کی۔

17 سالہ نوسکووا نے کہا کہ ولیمز بہنوں کے خلاف کھیلنا ہر کسی کے لیے کسی بھی وقت خاص لمحہ ہوتا ہے۔ میں واقعی خوش قسمت تھی کہ میں اپنے ڈبلز پارٹنر کے ساتھ کھیل سکی اور ہم جیت سکے۔ ہیراڈیکا نے کہا، 'ہم پہلی بار (ایک دوسرے کے ساتھ) کھیلے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بہت اچھا کام کیا ہے۔' انہوں نے ایش آرتھر اسٹیڈیم میں موجود مداحوں سے کہا کہ "مجھے آپ کے لیے بہت افسوس ہے کہ ہم نے انہیں شکست دی، لیکن ہم بہت خوش ہیں کہ ہم جیت سکے۔'

یہ بھی پڑھیں: وینس برسبین انٹرنیشنل سے دستبردار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.