ETV Bharat / sports

India vs Australia Indore Test Match : عثمان خواجہ کی نصف سنچری، آسٹریلیا کی ہندوستان پر 47 رن کی سبقت - آسٹریلیا کی ہندوستان پر 47 رن کی سبقت

ہندوستان کے چھوٹے اسکور کے جواب میں بلے بازی کے لیے آنے والے عثمان خواجہ نے اسپن کے خلاف شاندار تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے 147 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔

عثمان خواجہ کی نصف سنچری
عثمان خواجہ کی نصف سنچری
author img

By

Published : Mar 1, 2023, 6:27 PM IST

اندور: آسٹریلیا نے اسپنر میتھیو کوہنیمین کی خطرناک گیند بازی کے بعد عثمان خواجہ (60) کی ذمہ دارانہ نصف سنچری اننگز کی بدولت بدھ کے روز یہاں بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان پر 47 رن کی سبقت بنالی۔

میزبان ہندوستان پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 109 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی جبکہ آسٹریلیا نے دن کا کھیل ختم ہونے پر چار وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ پیٹر ہینڈزکومب سات اور کیمرون گرین چھ رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

کوہنیمن نے اپنا دوسرا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے ہندوستانی بلے بازوں کو اسپن میں پھنسا کر پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس کے علاوہ نیتھن لائن نے تین جبکہ ٹوڈ مرفی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہندوستان کی جانب سے وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 22 اور شبمن گل نے 21 رنز بنائے۔

ہندوستان کے چھوٹے اسکور کے جواب میں بلے بازی کے لیے آنے والے عثمان خواجہ نے اسپن کے خلاف شاندار تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے 147 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ مارنس لابوشین نے 31 اور اسٹیو اسمتھ نے 26 رنز کا تعاون دیا۔

جب آسٹریلیا ہندوستان کو 109 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد بیٹنگ کے لیے آیا تو اوپنر ٹریوس ہیڈ نو رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہو گئے، حالانکہ خواجہ-لابوشین کی جوڑی نے اس کے بعد اننگز کو سنبھالا۔ لابوشین اپنی 91 گیندوں کی اننگز میں بالترتیب صفر رن اور سات رن پر دو مرتبہ آوٹ ہونے سے بچ گئے ۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے خواجہ کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 96 رنز کی شراکت قائم کی اور ہندوستان کی سبقت کو ختم کر دیا۔ رویندرا جڈیجا نے آخر کار لابوشین کو آوٹ کر کے شراکت کا خاتمہ کیا۔ کچھ دیربعد خواجہ بھی جدیجہ کا نشانہ بن گئے۔

آسٹریلیا کی برتری کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے۔ اسمتھ نے جڈیجا کی گیند پر وکٹ کیپر شریکر بھرت کو ہاتھوں دینے سے پہلے 38 گیند پر چار چوکوں کے ساتھ 26 رن بنائے۔ اسمتھ کے آوٹ ہونے کے بعد ہینڈزکومب اور گرین نے آسٹریلیا کو اسٹمپ تک مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.