بھارتی نشانے باز منیش ناروال اور سنگھ راج اڈانا نے ہفتہ کو ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے شوٹنگ پی4 مکسڈ 50 میٹر پستول ایس ایچ1 ایونٹ میں بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے جیتے۔
ان دو تمغوں کے ساتھ ان کھیلوں میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 15 تک ہوگئی ہے۔19 سالہ ناروال نے فائنل میں 218.2 کا پیرالمپک ریکارڈ قائم کیا اور گولڈ میڈل جیتا۔
وہیں سنگھ راج اڈانا نے 216.7 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ ان کھیلوں میں اڈانا کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔ انہوں نے اس سے قبل منگل کو پی 1 مینز 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ روسی اولمپک کمیٹی کے سرگئی مالیشیو نے 196.8 کے اسکور کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Paralympic: حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتا
اس سے قبل دونوں بھارتی شوٹر نے بھی کوالیفیکیشن راؤنڈ میں اچھی پیش رفت کی اور فائنل میں جگہ بنائی۔ اڈانا 536 کے اسکور کے ساتھ چوتھے اور ناروال 533 کے اسکور کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔ ایک اور بھارتی شوٹر آکاش کوالیفائنگ راؤنڈ میں 27 ویں نمبر پر رہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے منیش نارووال اور سنگھ راج کو ان کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔
(یو این آئی)