ETV Bharat / sports

World Cup Price Money کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیموں پر ہوگی پیسوں کی بارش - رنر اپ کو 20 لاکھ ڈالر

ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ اس میں 45 لیگ میچز اور تین ناک آؤٹ میچز ہوں گے-

کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیموں پر ہوگی پیسوں کی بارش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 10:00 PM IST

دبئی: ہندوستان میں 5 اکتوبر سے کھیلے جانے والے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کو تقریباً ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والے کو 40 لاکھ ڈالر (تقریباً 33.17 کروڑ روپے) کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ کو 20 لاکھ ڈالر (تقریباً 16.58 کروڑ روپے) ملیں گے۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو 8-8 لاکھ ڈالر (تقریباً 6.63 کروڑ روپے) جبکہ ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہنے والی ٹیموں کو ایک-ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 82 لاکھ روپے) ملیں گے۔ گروپ مرحلے کے میچوں کی فاتح کو 40 ہزار ڈالر (تقریباً 33.17 لاکھ روپے) کا انعام ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ کی جگہ حسن کو پاکستانی ٹیم میں جگہ ملی

ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ اس میں 45 لیگ میچز اور تین ناک آؤٹ میچز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں میزبان ہندوستان کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

عالمی کپ کے لئے تقریبان سبھی ٹیموں نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ آج پاکستان نے بھی عالمی کپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں حسن کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ محمد حارث کو ٹیم میں بلے بازوں کی فہرست میں ریزرو میں رکھا گیا ہے۔ اسپن بولنگ آل راؤنڈر محمد نواز نے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے تاہم فہیم اشرف ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.