ETV Bharat / sports

India vs Australia Second ODI: ٹیم انڈیا وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز پر قبضہ کرنے اترے گی - ہاردک پانڈیا کی قیادت

ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں شاندار شروعات کی تھی۔

کے ایل راہل
کے ایل راہل
author img

By

Published : Mar 18, 2023, 9:19 PM IST

Updated : Mar 18, 2023, 9:24 PM IST

وشاکھاپٹنم: تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ایک۔صفر سے سبقت حاصل کرکے پرجوش ٹیم انڈیا کا آئندہ ہدف وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جیت حاصل کرکے ٹرافی پر قبضہ کرنا ہوگا۔ اس میچ میں باقاعدہ کپتان روہت شرما ٹیم میں واپسی کررہے ہیں۔

ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں شاندار شروعات کی تھی۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹیم انڈیا باقاعدہ کپتان روہت شرما کے بغیر میدان میں اتری تھی۔

پہلے ون ڈے کی بات کریں تو ایشان کشن نے شبمن گل کے ساتھ اوپننگ کی اور وہ کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔ تاہم اس میچ میں ٹیم انڈیا کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا۔ شاندار فارم میں چل رہے شبمن گل اور وراٹ کوہلی کا بلہ بھی کام نہ کر سکا تھا۔

دوسرے ون ڈے میں روہت شرما کی واپسی ہوگی، ایسی صورتحال میں ایشان کشن کا ٹیم سے باہر ہونا تقریباً یقینی ہے کیونکہ پہلے میچ میں کے ایل راہل نے اچھی وکٹ کیپنگ کے ساتھ میچ وننگ اننگز کھیلی، جبکہ ایشان کشن نے بلے بازی میں کوئی خاص تعاون نہیں دیا۔ اس کے علاوہ اگر وشاکھاپٹنم کی وکٹ پر اسپنرز سے مدد ملنے کی امید ہے تو شاردل ٹھاکر کی جگہ اکشر پٹیل کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ایشان یا سوریہ دونوں میں سے کسی ایک کو جگہ ملنے کا امکان ہے۔ سوریہ کمار یادو بھی ون ڈے فارمیٹ میں اپنی جگہ کی تصدیق نہیں کر پا رہے ہیں۔ سوریہ نے اب تک کل 27 ون ڈے کھیلے ہیں جن میں ان کی اوسط صرف 27.06 رہی ہے اور انہوں نے صرف دو نصف سنچری اننگز کھیلی ہیں۔ ایسے میں سوریہ کمار یادو کی جگہ بھی خطرے میں ہے لیکن انہیں دوسرے ون ڈے میں موقع دیا جا سکتا ہے کیونکہ شریس ائیر کے زخمی ہونے کے بعد سلیکٹرز نے ان کی جگہ کسی اور بلے باز کو شامل نہیں کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو میں سے کسی ایک کھلاڑی کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے اور ایشان کشن کےباہر ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بولنگ کرتے ہوئے ابتدائی وکٹ حاصل کی لیکن پھر بڑی شراکت کو ہونے سے نہ روک سکی۔ پہلی وکٹ 5 رنز پر گرنے کے بعد دوسری وکٹ 77 کے اسکور پر گری۔ اس کے بعد تیسری وکٹ کے لیے بھی 50 سے زائد رنز کی شراکت ہوئی۔ گیندبازوں کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بلے بازوں کو پارٹنرشپ بنانے سے روکنا ہو گا۔

پہلے میچ میں محمد شامی اور محمد سراج نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ شاردول ٹھاکر کو تیسرے فاسٹ بولر کے طور پر موقع مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم انڈیا میں کسی تبدیلی کا امکان بہت کم ہے۔ کے ایل راہل نے پہلے ون ڈے میں بلے کے ساتھ اور رویندر جڈیجہ نے دونوں بلے اور گیند سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گیندبازوں کی بات کریں تو محمد شامی اور محمد سراج نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو نے بھی اچھی گیند بازی کی۔ شاردل ٹھاکر کو کوئی وکٹ نہیں ملی۔

دوسری طرف آسٹریلیا کی ٹیم کی بات کریں تو تبدیلی کے امکانات کم ہیں۔ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر انجری کے باعث پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔ اگر وہ دوسرے ون ڈے سے پہلے فٹ ہو جاتے ہیں تو انہیں مارنس لیبوشگن کی جگہ موقع مل سکتا ہے۔ ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اوپننگ کرنے والے مچل مارش نیچلی صف میں بلے بازی کر سکتے ہیں۔ پہلے میچ میں انہوں نے بطور اوپنر شاندار بلے بازی کی اور 65 گیندوں پر 81 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے ہندوستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون:

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور محمد سراج۔

یواین آئی۔

Last Updated : Mar 18, 2023, 9:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.