ETV Bharat / sports

Team India Clinch Series ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز پر قبضہ کر لیا - ہندوستانی ٹیم نے 4 وکٹوں پر 234 رنز بنائے

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 4 وکٹوں پر 234 رنز بنائے۔ شبمن گل نے 63 گیندوں پر 126 رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔

ٹیم انڈیا
ٹیم انڈیا
author img

By

Published : Feb 1, 2023, 10:49 PM IST

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 168 رنز سے جیت لیا۔

میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 4 وکٹوں پر 234 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے شبمن گل نے 63 گیندوں پر 126 رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔ گل کے علاوہ راہول ترپاٹھی نے 22 گیندوں پر 44 اور ہاردک پانڈیا نے 17 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن مہمان ٹیم 12.1 اوورز میں 66 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سیریز کا پہلا میچ رانچی میں کھیلا گیا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے 21 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد دوسرا میچ لکھنؤ میں کھیلا گیا جس میں ہندوستانی ٹیم نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 1-1 سے اپنے نام کرلی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 4 وکٹوں پر 234 رنز بنائے۔ شبمن گل نے 63 گیندوں پر 126 رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔ 235 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 12.1 اوورز میں 66 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور بھارتی ٹیم نے یہ میچ 168 رنز سے جیت لیا۔

ٹیم انڈیا کی جانب سے کپتان ہاردک پانڈیا نے گیندبازی کا آغاز کیا۔انہوں نے بلے بازی کے بعد شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ ہاردک پانڈیا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے شروع میں ہی مہمان ٹیم کو جھٹکے دئے جس سے مہمان ٹیم آخر تک باہر نہیں نکل پائی۔ ارشدیپ سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو پویلئن کا راستہ دکھایا۔ان دونوں گیندبازوں کے علاوہ شوم ماوی اور عمران ملک نے دو۔ دو وکٹ حاصل کئے۔ شوم ماوی نے ایک ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شبھمن گل کو شاندار بلے بازی کے لئے مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازہ گیا جبکہ کپتان ہاردک پانڈیا کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.