کوالالمپور:سری کانت نے فرانس کے ٹوما جونیئر پوپوف کو 37 منٹ تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے میچ میں آسانی سے 21-12، 21-16 سے شکست دی۔ سندھو کوپہلا گیم آرام سے جیتنے کے بعد تھوڑی جدوجہد کرنی پڑی لیکن وہ ڈنمارک کی لین کرسٹوفرسن کو 21-13، 17-21، 21-18 سے شکست دینے میں کامیاب رہیں۔ اگلے مرحلے میں سری کانت کا مقابلہ اس سال کے انڈیا اوپن کے فاتح تھائی لینڈ کے کنلاوت وٹیڈسرن سے ہوگا۔
سری کانت اور کُنلاوت اس سے قبل تین بار مقابلہ کرچکے ہیں اور تھائی لینڈ کے کھلاڑی نے تینوں بار جیت حاصل کی ہے۔ سندھو کا مقابلہ ٹاپ 16 میں جاپان کی آیا اوہوری سے ہوگا۔ اوہاری کے خلاف سندھو کا یہ 13 واں مقابلہ ہوگا۔ سندھو کا جاپانی شٹلر کے خلاف 100 فیصد جیت کا ریکارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Wrestlers Protest پہلوان نارکو ٹیسٹ کرانے کے لیے تیار
دریں اثنا، اشمیتا چلیہا، جنہوں نے منگل کو اہم ڈرا میں کوالیفائی کیا تھا اور نوجوان کھلاڑی آکرشی کشیپ پہلے مرحلے میں ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ اشمیتا کو عالمی نمبر 10 چین کی ہان یو نے 21-17، 21-17 سے شکست دی۔ آکرشی اپنا میچ موجودہ عالمی چیمپئن اکانے یاماگوچی سے 21-17، 21-17 سے ہار گئیں۔دن کے دیگر میچوں میں، مالویکا بنسوڈ، ایچ ایس پرنے اور لکشیا سین اپنے اپنے پہلے مرحلے کے میچوں کے لیے کورٹ میں اتریں گے۔ کدامبی سری کانت اور پی وی سندھو نے بدھ کو ملیشیا ماسٹرز میں اپنی مہم کی شاندارشروعات کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں قدم رکھا۔
یواین آئی