ETV Bharat / sports

Vinesh Phogat وزارت کھیل کی جانب سے ونیش پھوگاٹ کو تربیت کے لیے مالی امداد - Vinesh Phogat Bulgarian Altitude Training Camp

پہلوان ونیش پھوگاٹ کو وزارت کھیل کی ٹاپ اسکیم کے تحت بلغاریہ میں تربیتی کیمپ کے لیے مالی امداد ملی۔ Sports Ministry Funds Wrestler Vinesh Phogat's

Sports Ministry Funds Wrestler Vinesh Phogat's Bulgarian High Altitude Training Camp
وزارت کھیل کی جانب سے ونیش پھوگاٹ کو تربیت کے لیے مالی امداد
author img

By

Published : Nov 17, 2022, 3:43 PM IST

نئی دہلی: نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت (ایم وائی اے ایس) نے پہلوان ونیش پھوگاٹ کی بلغاریہ کے بیل میکن، میں ٹریننگ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جو سطح سمندر سے تقریباً 2600 میٹر کی بلندی پر واقع ایک ہائی الٹیٹیوڈ تربیتی علاقہ ہے۔ ونیش، جو اپنے فیزیو اشونی پاٹل کے ساتھ ہیں، کیمپ میں سابق اولمپک سلور میڈلسٹ سیرافیم برزاکوف کے تحت تربیت لے رہی ہے، جو 19 دن (7-26 نومبر 2022) تک جاری رہے گی۔ Sports Ministry Funds Wrestler Vinesh Phogat's

بین الاقوامی کیمپ میں بہت سے دیگر ممتاز پہلوانوں کے علاوہ بلیانا ڈوڈووا (2021 ورلڈ چیمپئن شپ گولڈ میڈلسٹ)، ایویلینا نیکولووا (2020 اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی) جیسی دیگر چوٹی کے پہلوانوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اس کے لیے فنڈنگ ​​اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت فراہم کی جارہی ہے اور اس میں ونیش اور ان کے فیزیو کی پرواز، رہائش، مقامی سفر، اور کھانے کے اخراجات وغیرہ شامل ہوں گے۔ ٹی او پی ایس (ٹاپس) انھیں دیگر اخراجات کے لیے 50 ڈالر یومیہ کا آؤٹ آف پیکٹ الاؤنس بھی دے گی۔

دریں اثنا، ٹی او پی ایس، ٹوکیو اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا کی بل فیرل انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے مالی مدد کرنے کے لیے بھی تیار ہے، جو 18-19 نومبر 2022 کو امریکہ کے نیویارک میں منعقد ہوگی۔ یہ مقابلہ بجرنگ کو امریکہ کے کچھ نامور اور ابھرتے ہوئے پہلوانوں کے خلاف مقابلہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا، جن کا تعلق حال ہی میں ختم ہونے والی 2022 ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں مردوں کے فری اسٹائل مقابلوں میں ریسلنگ کے بہترین ممالک سے ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.