ETV Bharat / sports

FIH Pro League: اسپین کی مرد ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے بھونیشور پہنچی

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 7:30 AM IST

اسپین کی مرد ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے بھونیشور پہنچ گئی ہے۔ لیگ میچ کے لیے ٹیم نے پریکٹس بھی کی۔ Spain men's hockey team Arrives Bhubaneswar

اسپین کی مرد ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے بھونیشور پہنچی

اسپین کی مرد ہاکی ٹیم 26 اور 27 فروری کو کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میچوں کے لیے پیر کے روز بھونیشور پہنچی۔ India vs Spain at Kalinga Hockey Stadium

اسپین کی ٹیم کے کپتان مارک میرالس نے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، 'ہم بھارت میں آکر خوش ہیں اور دنیا کے سب سے باوقار ہاکی اسٹیڈیم میں سے ایک میں کھیلنے کے لیے حقیقت میں پرجوش ہیں۔' Spain men's Hockey Team captain Marc Miralles

انہوں نے کہا کہ 'ہم گھریلو ٹیم کے خلاف کھیلنے کا انتظار نہیں کر سکتے اور ہمیں امید ہے کہ دونوں میچوں میں شائقین کو ایسی کارکردگی دیکھنے کو ملے گی جس سے وہ لطف اٹھائیں گے۔'

اس ماہ کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف اپنے دونوں ابتدائی میچ ہارنے کے بعد دنیا کی نمبر نو ٹیم اسپین پرو لیگ سیزن میں اپنی پہلی جیت درج کرنے کی کوشش کرے گی۔

اسپین کے ہیڈ کوچ میکس کالڈاس نے آئندہ میچوں کے لیے ٹیم کے نقطہ نظر کے بارے میں کہا کہ 'ہم انگلینڈ کے خلاف ہار سے زیادہ پریشان نہیں ہیں۔ ہم نے ابھی آغاز کیا ہے، ہم نے صرف دو میچ کھیلے ہیں، اس لیے میں جیت یا ہار پر زیادہ زور نہیں دوں گا۔ ہم اپنے ابتدائی میچوں میں واقعی مسابقتی تھے اور ہم بھارت کے خلاف اپنی سطح کی ہاکی کھیلنے کی کوشش کریں گے۔' Spain head coach Max Caldas on FIH Pro League

یہ بھی پڑھیں: FIH Pro League: ہاکی انڈیا نے 20 رکنی مرد ہاکی ٹیم کا اعلان کیا

دوسری جانب کپتان میرالس نے دو شکست کے باوجود کہا کہ 'میرے خیال میں بہت سی چیزیں تھیں جو ہم نے بہت اچھی کیں، اس لیے اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور انہیں بہتر کرنے کے لیے پر امید ہیں۔ ہمیں اس پرو لیگ سیزن میں پہلی جیت کی ضرورت ہے۔'

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.