ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 اسپین نے ویلز کودی شکست، کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار - ہاکی ورلڈ کپ 2023

اوڈیشہ میں کھیلے گئے یکطرفہ مقابلے میں اسپین کے لئے مارک رینے 17ویں، 39ویں اور مارک میریلس33ویں، 56ویں نے دو-دو گول کیے جبکہ کپتان الوارو ایگلیسیاس (23ویں منٹ) نے ایک گول کیا۔ اسی کے ساتھ ویلز کو 5-1 سے شکست دے کر اسپین کوارٹر فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 15, 2023, 8:25 PM IST

رورکیلا: اسپین نے اتوار کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے پول ڈی کے مقابلے میں ویلز کو 5-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔ برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یکطرفہ مقابلے میں اسپین کے لئے مارک رینے (17ویں، 39ویں) اور مارک میریلس (33ویں، 56ویں) نے دو-دو گول کیے جبکہ کپتان الوارو ایگلیسیاس (23ویں منٹ) نے ایک گول کیا۔ ویلز کا واحد گول جیمز کارسن نے 53ویں منٹ میں کیا۔

اسپین کے کوچ میکس کالڈاس نے میچ شروع ہونے سے پہلے کہا تھا کہ وہ "بھارت کے خلاف ضرورت کے مطابق تیز نہیں تھے" اور "آج صورت حال مختلف ہونی چاہئے"۔ کالڈاس کے الفاظ ان کی ٹیم کے کھیل میں دیکھنے کو ملیں اور اسپین نے پہلے ہی کوارٹرمیں 12 مرتبہ ویلز کے ہاف میں جگہ بنائی۔

پہلے کوارٹر میں کامیابی نہ ملنے کے باوجود اسپین نے اپنی توانائی کم نہیں ہونے دی۔ نتیجے کے طور پر، رینے اور ایگلیسیاس کے گول نے انہیں ہاف ٹائم سے پہلے 2-0 کی برتری دلا دی۔

رینے نے گول کیپر کی ٹانگوں کے درمیان سے گیند کو نکال کر اسپین کا کھاتہ کھولا، جبکہ اگلیسیاس نے جیرارڈ کلیپس کے صبر آزما پاس سے دوسرا گول کیا۔ ہاف ٹائم سے عین قبل اسپین کو ایک پنالٹی اسٹروک ملا، لیکن میرالس اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔میرالس نے ہاف ٹائم کے تین منٹ بعد اپنی غلطی کی اصلاح کی اور پنالٹی کارنر سے گول کر کے اسپین کی برتری کو 3-0 کر دیا۔ رینے نے چھ منٹ بعد میچ کا اپنا دوسرا گول کیا۔

ویلز 0-4 پیچھے رہنے کے بعد میچ سے باہر ہوچکاتھا، حالانکہ کارسن نے چوتھے کوارٹر میں گول کرکے انہیں خوش ہونے کا ایک موقع دیا۔ اس کے ساتھ ہی کارسن مینز ورلڈ کپ میں ویلز کے لیے گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔میرالس نے میچ کے اختتام سے تین منٹ قبل اپنا دوسرا گول کر کے اسپین کی بڑی جیت کو یقینی بنایا۔اسپین دو میچوں میں تین پوائنٹس کے ساتھ پول ڈی میں تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔ پول ڈی کا دوسرا میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Men's Hockey World Cup 2023 چلی کی جدوجہد کے باوجود شکست

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.