ممبئی:گزشتہ سیزن کی فائنلسٹ ممبئی لیون آرمی شائقین سے لیگ اور ٹیم میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لیے بالی ووڈ اسٹار کی مقبولیت کا استعمال کرے گی۔ ممبئی فرنچائز کے مالک، قائم ڈائمنڈ انٹرپرینیور، شیام پٹیل نے ٹی پی ایل کے سیزن پانچ سے قبل سونو سود کے بورڈ میں آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سونو ایک باصلاحیت اداکار اور فلم سازہونے کے علاوہ ایک انسان دوست شخص ہیں۔ سونو زندگیوں کو بدلنے کے لیے کھیلوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور بطور فرنچائز ہمیں فخر اور خوشی ہے وہ اس کا حصہ بنیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ممبئی لیون آرمی آگے بڑھ رہی ہے۔ اس کی موجودگی یقینی طور پر ہماری ٹیم میں گلیمر کی ایک اور تہہ کا اضافہ کرے گی اور سیزن فائیو کے آغاز کے بعد مزید شائقین کو فرنچائز کو سپورٹ کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی، جس سے ہمیں امید ہے کہ ہماری فرنچائزی کو آگے بڑھنے اور لیگ جیتنے کی ترغیب ملے گی۔
سونو نے حکومت کی پہل، کھیلو انڈیا کے لیے بھی فعال طور پر اپنی حمایت ظاہر کی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کے لیے ابتدائی زندگی میں کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Clifford Miranda کلفورڈ مرانڈا ہندوستانی انڈر 23 ٹیم کے کوچ مقرر
اداکار نے کہاکہ ٹینس پریمیئر لیگ ایک بے مثال ٹورنامنٹ ہے جو تیز رفتار میچوں پر مشتمل ہے جو لیگ دیکھنے کے لیے ناظرین کو مائل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لیگ نے ہندوستان میں ٹینس کمیونٹی کو پچھلے چار سیزن میں تیزی سے ترقی کرنے کی اجازت دی ہے اور مجھے ممبئی لائنز آرمی اور پوری لیگ کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں میری موجودگی انہیں لیگ کے سیزن پانچ میں ٹرافی جیتنے میں مدد دے گی۔
یواین آئی