ETV Bharat / sports

Satwiksairaj Rankireddy ساتوک نے تیز ترین بیڈمنٹن ہٹ کا ریکارڈ بنایا

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 7:07 PM IST

ہندوستانی شٹلر ساتوک سائراج رینکی ریڈی نے 565 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طاقتور اسمیش کے ساتھ ایک مرد بیڈمنٹن کھلاڑی کے تیز ترین شاٹ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ساتوک نے تیز ترین بیڈمنٹن ہٹ کا ریکارڈ بنایا

سوکا (جاپان):ساتوک نے یہ ریکارڈ ملائیشیا کے تان بون ہیونگ (493 کلومیٹر فی گھنٹہ) کا ایک دہائی پرانا ریکارڈ توڑ کر بنایا ہے جو انہوں نے 2013 میں بنایا تھا۔

دریں اثنا ملائیشیا کی ٹین پرلی نے 438 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خواتین کی تیز ترین بیڈمنٹن ہٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

عالمی ریکارڈ کے لیے کوششیں 14 اپریل 2023 کو کی گئیں۔ اس دن کے بعد سے، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام نے نئے عالمی ریکارڈ رکھنے والوں کا فیصلہ کرنے کے لیے رفتار کی پیمائش کے نتائج کی تصدیق کی۔ساتوک کا اسمیش جاپان کے سائتاما صوبہ میں واقع سوکا میں یونیکس فیکٹری جمنازیم میں ایک کنٹرول شدہ ماحول میں منعقد کیا گیا ۔

ساتوک اور ٹین کے اسپانسر یونیکس نے ایک ریلیز میں کہاکہ یونیکس یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہے کہ یونیکس بیڈمنٹن ایتھلیٹ ساتوک سائراج رینکی ریڈی (ہندستان) اورٹین پارلی (ملائشیا) نے مردوں اور خواتین کے تیز ترین بیڈمنٹن ہٹ کے لیے ایک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:US Open 2023 لکشیا سین یو ایس اوپن سے باہر، سیمی فائنل میں چینی کھلاڑی سے ملی شکست

بیان میں کہا گیاکہ چونکہ سب سے تیز بیڈمنٹن ہٹ کا پچھلا گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل مئی 2013 میں منعقد ہوا تھا، اس کا مطلب یہ ہے کہ رینکیریڈی نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار ریکارڈ توڑا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.