ETV Bharat / sports

Malaysia Open 2023 ساتوک چراغ ملائیشیا اوپن کے سیمی فائنل میں

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 7:57 AM IST

ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی نے جمعہ کو ملائیشیا اوپن سپر 750 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ Satwiksairaj Rankireddy Chirag Shetty Won

ملائیشیا اوپن میں ساتوک چراغ سیمی فائنل میں

کوالالمپور: ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی بھارتی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے جمعہ کو ملائیشیا اوپن 2023 کے کوارٹر فائنل میچ میں چین کے لیو یو چن اور اوؤ شوان یی کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ بکت جلیل ایشیاتا ایرینا میں ایک گھنٹہ چھ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ساتوک-چراغ نے اپنے چینی حریف کو 17-21، 22-20، 21-9 سے شکست دی۔ فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے والی واحد بھارتی مردوں کی ڈبلز جوڑی کو پہلے گیم میں شکست کا سامنا کرناپڑا، لیکن اس کے بعد انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے لگاتار دو گیم جیت کرسیمی فائنل میں قدم رکھا۔ سیمی فائنل میں ساتوک-چراغ کا مقابلہ چین کے لیانگ ویکینگ اور وانگ چانگ سے ہوگا۔

وہیں بھارت کے ٹاپ شٹلر ایچ ایس پرنائے سخت جدوجہد کے باوجود اپنا مینز سنگلز مقابلہ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ ایچ ایس پرنائے کی بات کریں تو کیرالہ کے 30 سالہ نوجوان نے ناروکا سے 84 منٹ تک سامنا کیا۔ پہلا گیم ہارنے کے بعد پرنائے دوسرا گیم جیتنے کے لیے واپس آئے لیکن تیسرے گیم میں اپنی رفتار برقرار نہیں رکھ سکے۔ پرنئے میچ 16-21، 21-19، 10-21 سے ہار گئے۔ پرنئے اب تک ناروکا کے خلاف ایک بھی میچ نہیں جیت پائے ہیں۔ انہیں تینوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ حالانکہ دوسرے میچ پرنائے نے واپسی کی کوشش کی لیکن اس سیٹ میں انہیں شکست سامنا کرنا پڑا۔وہیں ساتوک سائراج رینکیریڈی - چراگ شیٹی ملائیشیا اوپن میں بھارت کے آخری نمائندے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Satwik-Chirag Sign off with Maiden Bronze ساتوک اور چراغ کی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز میں کانسے کا تمغہ جیتا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.