ETV Bharat / sports

Sania Mirza Ends Her Career with Six Grand Slam نم آنکھوں کے ساتھ ثانیہ نے ٹینس کو الوداع کہا

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 10:57 AM IST

Updated : Jan 27, 2023, 12:38 PM IST

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے کریئر کا آخری گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن 2023 کھیلا۔ الوداعی تقریب میں ثانیہ مرزا جذباتی ہوگئیں۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ 'کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنے بچے کے سامنے فائنل کھیلوں گی۔' Sania Mirza Retirement

Sania Mirza end her career with six Grand Slam
کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے بچے کے سامنے فائنل کھیلوں گی

ملبورن: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پہلے ہی ٹینس سے ریٹائرمنٹ پلان کا اعلان کر دیا تھا۔ وہ اپنا آخری گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن 2023 کھیلیں، جس میں وہ مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچیں۔ ان کے ساتھی روہن بوپنا تھے۔ ثانیہ کو فائنل میں شکست ہوئی۔ شکست کے بعد ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ فائنل میں ثانیہ اور روہن کی جوڑی کا مقابلہ برازیلی جوڑی لوئیسا سٹیفنی اور رافیل ماتاؤس سے تھا۔ اس میچ میں ثانیہ-بوپنا کی جوڑی کو 6-7 (2) 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شکست کے بعد روہن بوپنا نے ثانیہ کو ان کے شاندار کریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، لیکن اس دوران ثانیہ اپنے آنسو روک نہ سکیں۔ بوپنا نے بتایا کہ ثانیہ نے ملک کے بہت سے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کیا ہے جب بوپنا تعریف کر رہے تھے، ثانیہ جذباتی ہوگئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

“My professional career started in Melbourne… I couldn’t think of a better arena to finish my [Grand Slam] career at.”

We love you, Sania ❤️@MirzaSania#AusOpen#AO2023 pic.twitter.com/E0dNogh1d0

— #AusOpen (@AustralianOpen) January 27, 2023

خود کو سنبھالتے ہوئے ثانیہ نے مائیک تھاما اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ جیتنے والی جوڑی کو بھی مبارکباد دی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا 'انہوں نے پروفیشنل کریئر کا آغاز سنہ 2005 میں میلبورن سے کیا تھا۔ گرینڈ سلیم کیریئر کو الوداع کہنے کے لیے اس سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی تھی۔ اپنے آنسو پونچھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'جب یہاں سرینا ولیمز کے خلاف کھیلی تو ان کی عمر 18 برس تھی۔ 18 برس پہلے کیرولینا کے خلاف کھیلا۔ یہاں کھیلنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز کی بات رہی ہے۔ یہ میرے گھر جیسا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ نے مکسڈ ڈبلز میں 3 گرینڈ سلیم جیتی ہیں۔ ثانیہ کے چھ گرینڈ سلیم ٹائٹلز میں سے تین مکسڈ ڈبلز ہیں، جو انہوں نے مہیش بھوپتی (2009 آسٹریلین اوپن، 2012 فرنچ اوپن) اور برازیل کے برونو سورس (2014 یو ایس اوپن) کے ساتھ جیتی تھی۔ ثانیہ نے ہنگس ( ومبلڈن 2015، یو ایس اوپن 2015 اور آسٹریلین اوپن 2016) کے ساتھ اپنے تینوں خواتین ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ملبورن: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پہلے ہی ٹینس سے ریٹائرمنٹ پلان کا اعلان کر دیا تھا۔ وہ اپنا آخری گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن 2023 کھیلیں، جس میں وہ مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچیں۔ ان کے ساتھی روہن بوپنا تھے۔ ثانیہ کو فائنل میں شکست ہوئی۔ شکست کے بعد ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ فائنل میں ثانیہ اور روہن کی جوڑی کا مقابلہ برازیلی جوڑی لوئیسا سٹیفنی اور رافیل ماتاؤس سے تھا۔ اس میچ میں ثانیہ-بوپنا کی جوڑی کو 6-7 (2) 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شکست کے بعد روہن بوپنا نے ثانیہ کو ان کے شاندار کریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، لیکن اس دوران ثانیہ اپنے آنسو روک نہ سکیں۔ بوپنا نے بتایا کہ ثانیہ نے ملک کے بہت سے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کیا ہے جب بوپنا تعریف کر رہے تھے، ثانیہ جذباتی ہوگئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

خود کو سنبھالتے ہوئے ثانیہ نے مائیک تھاما اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ جیتنے والی جوڑی کو بھی مبارکباد دی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا 'انہوں نے پروفیشنل کریئر کا آغاز سنہ 2005 میں میلبورن سے کیا تھا۔ گرینڈ سلیم کیریئر کو الوداع کہنے کے لیے اس سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی تھی۔ اپنے آنسو پونچھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'جب یہاں سرینا ولیمز کے خلاف کھیلی تو ان کی عمر 18 برس تھی۔ 18 برس پہلے کیرولینا کے خلاف کھیلا۔ یہاں کھیلنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز کی بات رہی ہے۔ یہ میرے گھر جیسا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ نے مکسڈ ڈبلز میں 3 گرینڈ سلیم جیتی ہیں۔ ثانیہ کے چھ گرینڈ سلیم ٹائٹلز میں سے تین مکسڈ ڈبلز ہیں، جو انہوں نے مہیش بھوپتی (2009 آسٹریلین اوپن، 2012 فرنچ اوپن) اور برازیل کے برونو سورس (2014 یو ایس اوپن) کے ساتھ جیتی تھی۔ ثانیہ نے ہنگس ( ومبلڈن 2015، یو ایس اوپن 2015 اور آسٹریلین اوپن 2016) کے ساتھ اپنے تینوں خواتین ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jan 27, 2023, 12:38 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.