ETV Bharat / sports

Sania Mirza Loss Wimbledon Mixed SF: سیمی فائنل میں شکست کے بعد ومبلڈن میں ثانیہ کا سفر ختم

author img

By

Published : Jul 7, 2022, 4:08 PM IST

ثانیہ مرزا ومبلڈن مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ ومبلڈن سے باہر ہوگئیں۔ ومبلڈن میں ثانیہ کی یہ بہترین کارکردگی ہے۔ وہ 2011، 2013 اور 2015 میں کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں۔ Sania Mirza and Mate Pavic

Indian tennis star Sania Mirza
ومبلڈن سیمی فائنل میں ثانیہ کی شکست

ومبلڈن: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن نیل کُپسکی اور ڈیسِرے کراجِک کے ہاتھوں شکست کے بعد ومبلڈن سے باہر ہوگئیں۔ ثانیہ اور کروشیا کے میٹ پاوِچ کی چھٹی سیڈ جوڑی کو برطانیہ کے کُپسکی اور امریکہ کی ڈیسِرے نے 4-6، 7-5، 6-4 سے شکست دی۔ Indian Tennis Star Sania Mirza

قابل ذکر ہے کہ 35 سالہ ثانیہ مرزا نے چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں جن میں تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹل بھی شامل ہیں۔ تاہم وہ ومبلڈن مکسڈ ڈبلز کا خطاب کبھی نہیں جیت سکیں۔ انہوں نے مہیش بھوپتی کے ساتھ 2009 کا آسٹریلین اوپن اور 2012 کا فرنچ اوپن اور 2014 میں برازیل کے برونو سواریز کے ساتھ یو ایس اوپن جیتا تھا۔

سیمی فائنل میں پہلا سیٹ جیتنے کے بعد ثانیہ اور ان کے جوڑی دار پاوِچ نے دوسرے سیٹ میں بھی 4-2 کی برتری حاصل کر لی تھی لیکن اگلے چھ میں سے پانچ گیمز ہار گئے۔ فیصلہ کن سیٹ میں ثانیہ اور پاوِچ نے اپنے حریف کی سروس بریک کی لیکن زیادہ دیر دباؤ برقرار نہ رکھ سکے۔ پاوِچ نے 12ویں گیم میں دو بار ڈبل فالٹ کیا۔

واضح رہے کہ ومبلڈن میں ثانیہ مرزا کی یہ بہترین کارکردگی ہے۔ وہ 2011، 2013 اور 2015 میں کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں۔ انہوں نے مارٹینا ہنگس کے ساتھ 2015 میں ومبلڈن میں خواتین کا ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.