ساجن اے کوالیفائنگ مارک حاصل کرنے والے پہلے ہندستانی تیراک بن گئے ہیں جبکہ کوالیفائرنگ مارک ایک منٹ 56:48سیکنڈ کا تھا۔اولمپک کے لئے کوالیفائنگ وقت کی حد 27جون تھی۔ ساجن کی کامیابی نے ہندستانی تیراکی میں نیا ریکارڈ بنا دیا گیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی کھلاڑی کرون نائر سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو
ہندستانی تیراکی فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مونال چوکسی نے کہاکہ ہندستانی تیراکی کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم ساجن کی روم کی کامیابی سے خوش ہیں کہ انہوں نے اے کوالیفائرنگ مارک حاصل کیا ہے۔ ساجن کی کامیابی سے آئندہ نسلوں کو ترغیب ملے گی۔ انہوں نے وبا سے پیداشدہ چیلنجوں کے باوجود یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
یو این آئی