ETV Bharat / sports

Thomas Cup 2022: تھامس کپ فاتح بیڈمنٹن ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان - ودی نے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

بھارت نے تھامس کپ 2022 کا خطاب جیت لیا ہے۔ بھارت نے 14 بار کے فاتح انڈونیشیا کو شکست دے کر پہلی بار تھامس کپ جیت لیا ہے۔جس کے بعد تھامس کپ جیتنے والی بھارتی مرد ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ اس تاریخی جیت پر وزیر اعظم مودی نے فون کرکے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔Rs 1 crore cash Thomas Cup winning team

تھامس کپ فاتح بیڈمنٹن ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان

author img

By

Published : May 15, 2022, 10:29 PM IST

بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا نے پہلی بار تھامس کپ جیتنے والی بھارتی مرد ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ یونین کے صدر ہمنتا بسوا سرما نے اتوار کو اعلان کیا کہ امدادی عملے کو 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔Rs 1 crore cash Thomas Cup winning team

بھارت نے بنکاک میں دفاعی چیمپئن انڈونیشیا کو 3-0 سے شکست دے کر تھامس کپ جیت لیا۔ سرما نے کہاکہ یہ ہندوستانی بیڈمنٹن کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، 'ہم نے بہت سی انفرادی فتوحات حاصل کی ہیں لیکن تھامس کپ جیتنا بہت خاص ہے ،یہ مردوں میں ہمارے ٹیلنٹ کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ ہمارے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی اس صلاحیت کا بھی مظہر ہے جس کے بل پر وہ قدآور ممالک کو شکست دے کر بڑا خطاب جیتنے کی قابلیت رکھتے ہیں ،جسے اس ہفتہ اپنا بہترین پرفارمنس دینے اور خطاب جیتنے کے راستے میں کچھ سب سے بڑے بیڈ منٹن ہاؤس کو شکست دینے کا پورا کریڈٹ ہے۔'

وزیر اعظم مودی نے اس تاریخی جیت پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

  • A special interaction with our badminton 🏸 champions, who have won the Thomas Cup and made 135 crore Indians proud. pic.twitter.com/KdRYVscDAK

    — Narendra Modi (@narendramodi) May 15, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

زیر اعظم نریندر مودی نے مرد بیڈمنٹن ٹیم کو پہلی بار تھامس کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ بھارتی ٹیم نے یہاں امپیکٹ ایرینا میں فائنل میں 14 بار کی چمپئن انڈونیشیا کو 3-0 سے شکست دے کر تھامس کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر کہا، 'بھارتی بیڈمنٹن ٹیم نے تاریخ رقم کی ہے۔ بھارت کے تھامس کپ جیتنے کے بعد پوری قوم پرجوش ہے۔ ہماری ٹیم کو مبارکباد اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔ یہ جیت آنے والے بہت سے کھلاڑیوں کو متاثر کرے گی۔'

دریں اثنا، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، تاریخ بن گئی ہے۔ بھارتی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم کو تھامس کپ جیتنے پر مبارکباد۔ ملیشیا، ڈنمارک اور انڈونیشیا کو شکست دے کر یہ غیر معمولی کارنامہ انجام دینے پر ٹیم ملک کی طرف سے تعریف کی مستحق ہے۔'

انوراگ ٹھاکر کا ٹویٹ
انوراگ ٹھاکر کا ٹویٹ

انہوں نے کہا، 'وزارت کے کھیل محکمہ نے 14 بار کے تھامس کپ فاتح انڈونیشیا کو شکست دینے پر بھارتی ٹیم کے لئے ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے لیے نیک خواہشات۔'

یہ بھی پڑھیں: Thomas Cup 2022: بھارت نے تاریخ رقم کی، پہلی بار تھامس کپ جیتا

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.