ETV Bharat / sports

Ravi Shatri on Rahul Dravid راہل دراوڑ کے وقفہ لینے سے شاستری ناخوش - raghul dravid takes a break

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دراوڑ وقفہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں وقفہ لیا تھا۔Ravi Shatri on Rahul Dravid

راہل دراوڑ کے وقفہ لینے سے شاستری ناخوش
راہل دراوڑ کے وقفہ لینے سے شاستری ناخوش
author img

By

Published : Nov 17, 2022, 10:21 PM IST

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے موجودہ کوچ راہل دراوڑ کے دورہ نیوزی لینڈ میں وقفہ لینے پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا کہ انہیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ملنے والے دو تین مہینے کوچ کے طور پر آرام کرنے کے لئے کافی ہے۔Ravi Shatri on Rahul Dravid

شاستری نے جمعرات کو کہا، "میں وقفے پر یقین نہیں رکھتا کیونکہ میں اپنی ٹیم کو سمجھنا چاہتا ہوں، میں اپنے کھلاڑیوں کو سمجھنا چاہتا ہوں اور ٹیم کو کنٹرول میں رکھنا چاہتا ہوں۔" اپنے کام کے تئیں ایماندار ہونے کے لئے واقعی میں وقفہ کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو آئی پی ایل کے 2-3 مہینے ملتے ہیں، یہ آپ کے لیے بطور کوچ آرام کرنے کے لیے کافی ہے۔Ravi Shatri on Rahul Dravid

شاستری نے یہ بات جمعہ کو ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے موقع پر ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آسٹریلیا میں حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہیڈ کوچ راہل دراوڑ وطن واپس پہنچ گئے تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں کوچ کی ذمہ داری وی وی ایس لکشمن کو سونپی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دراوڑ وقفہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں وقفہ لیا تھا۔

دراوڑ کے بطور کوچ، ہندوستانی ٹیم نے ابھی تک کوئی ٹورنامنٹ نہیں جیتا ہے۔ ہندوستان متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ جیتنے میں ناکام رہا جبکہ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہندوستان جمعہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جیت کا انتظار کر رہا ہے۔ پہلا میچ ویلنگٹن کے اسکائی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مستقل کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے علاوہ کے ایل راہل، روی چندرن اشون اور محمد شامی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.