ETV Bharat / sports

Rafael Nadal Withdraws From Wimbledon: نڈال نے ومبلڈن سے نام واپس لیا - کوارٹر فائنل میں جیت

بائس بار کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈال نے جمعہ کو ہونے والے سیمی فائنل سے قبل ومبلڈن سے نام واپس لے لیا۔Rafael Nadal Withdraws From Wimbledon

نڈال نے ومبلڈن سے نام واپس لیا
نڈال نے ومبلڈن سے نام واپس لیا
author img

By

Published : Jul 8, 2022, 6:25 PM IST

لندن: نڈال نے جمعرات کو آل انگلینڈ لان ٹینس کلب میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ میرے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔ ایک پٹھا پھٹ گیا ہے۔ میں نے نام واپس لینے کا فیصلہ کیا کیونکہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں ان حالات میں دو میچ جیت سکتا ہوں۔ ٹیلر فرٹز کے خلاف پانچ سیٹ کے کوارٹر فائنل میں جیت کے دوران نڈال انجری کا سامنا کررہے تھے، حالانکہ انہوں نے میچ کے بعد کہا تھا کہ یہ مسئلہ کچھ دن پہلے ہی شروع ہو گیا تھا۔ اس میچ میں اپنے والد اور بہن کی جانب سے جلد ریٹائر ہونے کی درخواست کے باوجود، نڈال نے 4 گھنٹے 20 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 3-6، 7-5، 3-6، 7-5، 7-6 (10-4) سے فتح درج کرنے میں کامیاب رہے۔

نڈال نے کہا تھا کہ نہ صرف میں صحیح رفتار سے سرو کرنے سے قاصر ہوں، بلکہ میں سرو کرنے کے لیے صحیح طریقے سے حرکت بھی نہیں کر سکتا۔ میں سیمی فائنل میں اس طرح نہیں جانا چاہتا کہ میں مقابلہ بھی نہ کر سکوں۔ ایسے میں حالت مزید خراب ہو سکتی ہے۔ سیمی فائنل میں نڈال کا مقابلہ آسٹریلیا کے نک کرگیوس سے ہونا تھا جو اَب فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Djokovic Entered in Wimbledon SF: جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.