ETV Bharat / sports

ٹینس پریمیئر لیگ: پنجاب پیٹریاٹس نے جیت کے ساتھ کیا سیزن 5 کا آغاز - ٹینس پریمئیر لیگ میں کھیلے گئے میچ

Tennis Premier League 2023: تاپسی پنو اور ورلڈ آف کریڑا کی مشترکہ ملکیت والی فرنچائزی پنجاب پیٹریاٹس نے ٹینس پریمیئر لیگ (ٹی پی ایل) میں بنگلور ایس جی ماویرکس کو 41-39 سے شکست دے کر شاندار شروعات کی۔

ٹینس پریمیئر لیگ: پنجاب پیٹریاٹس نے جیت کے ساتھ کیا سیزن 5 کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 2:33 PM IST

پونے:ٹینس پریمئیر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب پیٹریاٹس کی کونی پیرین کو بہترین کارکردگی کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پنجاب پیٹریاٹس کا مقابلہ اب دہلی بنی سے ہوگا۔

سوئس اسٹار کونی پیرین نے ویمنز سنگلز کے پہلے میچ میں بنگلورو کی ارینا روڈینووا کے خلاف پنجاب پیٹریاٹس کا کھاتہ کھولا جب کہ مینز سنگلز میچ میں دگ وجے پرتاپ سنگھ ہندوستانی سرکردہ کھلاڑی رام کمار رامناتھن کے خلاف میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہے۔ پنجاب پیٹریاٹس ایک اسکور کے ساتھ آگے چل رہی تھی لیکن 22-19 کے بعد خواتین اور مردوں کے دونوں سنگلز ڈرا رہے۔

کونی نے مکسڈ ڈبلز میں کوکل بوائے ارجن کے ستھ کورٹ پر واپسی کی، اس جوڑی نے بنگلورو کی ارینہ اور وشنو کی جوڑی کے خلاف میچ کے پہلے تین پوائنٹس حاصل کرکے ٹیم کا کھاتہ کھولا۔ مردوں کے ڈبلز میں میچ کے ٹائی کےلئے ارجن/ڈگ وجے کی جوڑی نے رام کمار/وشنو کے خلاف ٹیم بنائی۔ پنجاب کی جوڑی کو بنگلورو کی تجربہ کار جوڑی کے خلاف 7-13 سے شکست ہوئی، لیکن پنجاب پیٹریاٹس نے 41-39 کی معمولی برتری کے ساتھ مجموعی طور پر جیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:بارش سے متاثر پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

میچ کے بعد، پنجاب پیٹریاٹس کی مینٹر انکیتا بھانمبری نے کہاکہ یہ ہمارے لیے ایک نیا سیزن ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم نے 41-39 کے 2-2 ٹائی ڈرا کے ساتھ مضبوط آغاز کیا۔ کونی کی شاندار کارکردگی کے ساتھ، ڈگی سنگلز مقابلے میں رام کمار رامناتھن کے خلاف ٹاپ کلاس گیم دکھانے میں کامیاب رہے۔ مکسڈ ڈبلز میں ہمارا غلبہ رہا جس کی وجہ سے ہمیں ہار کے باوجود مینز ڈبلز میں اپنی برتری برقرار رکھنے میں مدد ملی۔ اب ہم کل دہلی بنی بریگیڈز کے خلاف کھیلیں گے اور امید ہے کہ ہم اس رفتار کو جاری رکھیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.