ETV Bharat / sports

Asian Champions Trophy Hockey رانچی میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنا باعث فخر ہوگا، سویتاپونیا

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان سویتا پونیا نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ایشین چیمپئنز ٹرافی 2023 کھیلنا باعث فخر ہوگا۔

رانچی میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنا ’باعث فخر‘ ہوگا: سویتاپونیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 7:35 PM IST

رانچی: ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک منعقد ہوگی اور ہندوستان پہلی بار اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی کپتان سویتا نے ٹورنامنٹ اور ہندوستانی سرزمین پر اس طرح کے باوقار ایونٹ کی میزبانی کے اعزاز کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

سویتا نے کہا، "ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان کے طور پر، میں یہ جان کر بے حد پرجوش ہوں کہ خواتین کی ایشین چیمپئنز ٹرافی رانچی میں ہونے جا رہی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اعلان اس ترقی اور پہچان کا ثبوت ہے جو خواتین کی ہاکی نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پورے ایشیا میں حاصل کی ہے۔ اتنے اہم پلیٹ فارم پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے سے سرفخر سے بلند ہوتا ہے۔"

ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن میں جاپان، کوریا، چین، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور میزبان ہندوستان کی شرکت متوقع ہے۔ سویتا نے کہا، "رانچی میں اپنے گھریلو ہجوم کے سامنے مقابلہ کرنا یقیناً ایک قابل فخر تجربہ ہوگا۔ ہمارے مداحوں کی توانائی، حمایت اور جوش ہمیں اپنا بہترین پیش کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم ماضی قریب میں بین الاقوامی اسٹیج پر اپنی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہے اور آنے والا ٹورنامنٹ ان کے لئے شاندار کارکردگی کا ایک بہترین موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Fifa World Cup 2026 فٹبال دہلی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کی میزبانی کا دعویٰ پیش کیا

سویتا نے مزید کہا"ہم اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے ۔ ہم سخت ٹریننگ کر رہے ہیں اور اپنے گھریلو شائقین کے سامنے اپنا بہترین پیش کرنے اور اپنا دوسرا ایشین چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لئے ہر پہلو پر توجہ مرکوز کررہے ہیں "۔

ہندوستانی خواتین ٹیم نے 2016 میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کا خطاب جیتا تھا جبکہ 2018 میں وہ رنر اپ رہی تھی۔ سویتا کی ٹیم کو گھریلو سرزمین پر کھیلتے ہوئے ٹاپ ٹائٹل جیتنے کا موقع ملے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.