ETV Bharat / sports

Pat Cummins ODI Captain پیٹ کمنز آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان مقرر - آسٹریلیا کی ٹیم کے سابق ون ڈے کپتان ایرون فنچ

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو منگل کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سونپی گئی۔ نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ کھلاڑی محدود اوورز کی کرکٹ میں آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن جائیں گے۔ Pat Cummins ODI Captain

پیٹ کمنز آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان مقرر
پیٹ کمنز آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان مقرر
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 9:42 PM IST

آسٹریلیا کی ٹیم کے سابق ون ڈے کپتان ایرون فنچ نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز کے دوران کھیل کے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا جس کے بعد یہ ذمہ داری کمنز کو سونپی گئی ہے۔ فنچ ابھی تک آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں۔Pat Cummins ODI Captain

کمنز آسٹریلیا کے 27ویں ون ڈے کپتان بنیں گے۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اگلے سال ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل 50 اوور کی کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔Pat Cummins to Lead Australia ODI Team

نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ کھلاڑی محدود اوورز کی کرکٹ میں آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن جائیں گے، جبکہ وہ ایسا کرنے والے لیگ اسپن کے جادوگر شین وارن کے بعد دوسرے گیندبازہوں گے۔

ون ڈے کپتان کے طور پر کمنز کی پہلی مہم اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز سے شروع ہوگی۔

کمنز نے بطور کپتان فنچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ون ڈے میں آسٹریلیا کی کپتانی کرنے کے موقع کے منتظر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.